X
X

فیکٹ چیک: پاکستانی جھنڈے کے ساتھ راکھی ساونت کی تصویر گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

پاکستانی پرچم کے ساتھ راکھی سانوت کی تصاویر کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ تصاویر فلم دھارا 370 کی شوٹنگ سے منسلک ہیں، جسے راکھی ساونت کی پاکستان محبت کے گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Sep 24, 2020 at 05:36 PM
  • Updated: Sep 24, 2020 at 06:03 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں پاکستانی پرچم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو ان کی پاکستان سے محبت بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی گمراہ کن نکلا۔ راکھی ساونت کی یہ تصویر اصل میں ایک فلم میں ان کے کردار سے منسلک ہے، جس میں وہ پاکستانی جھنڈے کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’سونی ساہی‘ نے راکھی ساونت کی دو تصاویر کو قابل اعتراض زبان کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’راکھی ساونت کو ہندوستان سے غداری کی سزا ملنی ہی چاہئے‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل پوسٹ میں دو تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے، جس کا اصل ذرائع ابلاغ تلاش کرنے کے لئے ہم نے گوگل رورس امیج سرچ کی مدد لی۔سرچ میں ہمیں یہ تصویر کئی نیوز رپورٹ میں ملی۔

انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر نو مئی 2019 کو شائع رپورٹ کے مطابق، راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آنے والی فلم ’دھارا 370‘ میں وہ پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ہماری ساتھی دینک جاگرن میں بالی ووڈ کو کوور کرنے والی سینئر کرسپونڈیٹڈ اسمیتا سریواستو نے بتایا کہ یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے اور اسے خود راکھی ساونت نے اپنے انٹساگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ فلم ’دھارا 370‘ میں ان کی کردار کی تصویر ہے۔

راکھی ساونت کی انٹاگرام پروفائل پر اس تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے، جسے انہوں نے آٹھ مئی 2019 کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’میں ہندوستان سے پیار کرتی ہوں لیکن دھارا 370 فلم میں یہ میرا کردار ہے‘‘۔

فلمی بیٹ کے ویری فائڈ یوٹیوب ہینڈل پر 8 مئی 2019 کو اپ لوڈ کئے گئے ویڈیو بولیٹن میں ان تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے بارے میں وشواس نیوز نے راکھی ساونت سے رابطہ کیا۔ راکھی نے ہمیں بتایا ہے ، ’یہ تصویر فلم ’دھارا 370 ‘ کی شوٹنگ کے وقت کی ہے ، جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں‘۔

راکھی سانوت نے اپی انسٹا گرام پروفائل پر بھی ایک ویڈیو اپ لوڈ کر بتایا ہے کہ یہ ان کی ایک فلم کے کردار سے منسلک تصویر ہے۔

یعنی راکھی ساونت کی جس تصویر کو ان کی پاکستانی محبت کا بتا کر گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے، وہ فلم ’دھارا 370‘ کی شوٹنگ کے وقت کی ہے۔ اس فلم میں راکھی ساونت کا کردار ایک پاکستانی لڑکی کا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والی فیس بک صارف سونی ساہی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کو 3166 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: پاکستانی پرچم کے ساتھ راکھی سانوت کی تصاویر کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ تصاویر فلم دھارا 370 کی شوٹنگ سے منسلک ہیں، جسے راکھی ساونت کی پاکستان محبت کے گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : राखी सावंत को भारत से ग़द्दारी की सज़ा मिलनी ही चाहिए
  • Claimed By : Soni Sahi
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later