X
X

فیکٹ چیک: رائے پور ریلوے اسٹیشن پر لگائے گئے واٹر کولر کی پرانی تصویر کو اب کیا گیا دہلی کے نام پر وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ حضرت امام حسین کے نام پر رائے پور اسٹیشن پر لگائے گئے واٹر کولر کی ایک پرانی تصویر کو اب دہلی کے نام پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔

نئی دہلی (وشواوس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک واٹر کولر کی تصویر کو وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے اوپر ’ہو ایز حسین‘ لکھا ہوا ہے۔ صارفین دعوی کر ہے رہیں کہ ہندوستان کے اسلام پرستی کے لئے دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر یہ واٹر کولر لگایا گیا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی غلط ثابت ہوا۔ رائے پور اسٹیشن کی پرانی تصویر کو اب کچھ لوگ دہلی کی بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔ رائے پور میں مخالفت کے بعد اسے ہٹا دیا گیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ٹھاکر نیرج سنگھ نے 15 جون کو ایک تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے دعوی کیا: ’ہندوستان کے اسلامائزیشن کی تیاری دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر پانی پینے سے پہلے حسین کے پاس جانا ضروری ہے دہلی کیجریوال کیا کرنے والے ہیں عوام کو درخواست کرنا چاہتے ہیں پانی پانی سے پہلے حسین کو یاد کرنا پڑےگا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے واٹر کولر کی تصویر کو یانڈیکس ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں اصل تصویر شہرناما ڈاٹ کام کی نام ویب سائٹ پر ملی۔ اسے مئی 2018 کو ایک خبر کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا۔ خبر میں ہمیں معلومات ملی کہ چھتیس گڑھ کے رائے پور ریلوے اسٹیشن پر حضرت امام حسین کے نام پر یہ پیاؤ لگایا گیا تھا۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔

پڑتال کے دوران ہمیں ایک پرانا ٹویٹ بھی ملا۔ ہمیں پیاؤ کی دو تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے اس کے رائے پور ریلوے اسٹیشن پر لگنے کی معلومات دی گئ۔ یہ ٹویٹر ہینڈل حسین رضوی نام کے ایک صحافی کا ہے۔ فوٹو کو 5مئی 2018 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے رائے پور سے شائع ہونے والے نئی دنیا کے سینئر رپورٹر شنکر شکلا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے اس وقت کے اسٹیشن انچاجر وی ٹی راؤ سے رابطہ کر کے ہمیں جانکادی دی کہ کچھ سال پہلے رائے پور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پانچ پر ایک این جی او کے ذریعہ واٹر کولر لگوایا گیا تھا۔ افسران کے جانکاری میں آنے کے بعد پوسٹر کو ہٹوا دیا تھا۔

اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ رائے پور ریلوے اسٹیشن کی پرانی تصویر دہلی کے نام پر وائرل کرنے والا صارف کون ہے۔ فیس بک صارف ٹھاکر نیرج سنگھ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف یو پی کے لکھنئو کا رہنے والا ہے۔ فی الحال امیٹھی میں رہتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ حضرت امام حسین کے نام پر رائے پور اسٹیشن پر لگائے گئے واٹر کولر کی ایک پرانی تصویر کو اب دہلی کے نام پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔

  • Claim Review : صارفین دعوی کر ہے رہیں کہ ہندوستان کے اسلام پرستی کے لئے دہلی کے ریولے اسٹیشن پر یہ واٹر کولر لگایا گیا ہے۔
  • Claimed By : Thakur Neeraj Singh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later