فیکٹ چیک: راہل گاندھی نے نہیں کیا پاکستان کو خرینے کو لے کر یہ ٹویٹ، فرضی پوسٹ ہو رہی وائرل

پایا کہ یہ ایک فرضی ٹویٹ ہے۔ راہل گاندھی کی جانب سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کے نام سے ٹویٹ کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ’مودی قوم کو بتائے کہ انہوں نے پاکستان سے جنگ کے نام پر مہنگے ہتھیار خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کیوں خرچ کیے جب کہ پورا پاکستان ایک ارب ڈالر سے بھی کم میں خریدا جا سکتا ہے‘‘۔ اس ٹویٹ کو اصل مان کر ہزاروں صارفین وائرل کر رہے ہیں۔ جب ہم نے اس ٹویٹ پڑتال کی تو پایا کہ یہ ایک فرضی ٹویٹ ہے۔ راہل گاندھی کی جانب سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل اسکرین شاٹ کو شیئر کیا جس کے ٹویٹ میں لکھا تھا، ’مودی قوم کو بتائے کہ اس نے پاکستان سے جنگ کے نام پر مہنگے ہتھیار خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کیوں خرچ کیے جب کہ پورا پاکستان ایک ارب ڈالر سے بھی کم میں خریدا جا سکتا ہے‘‘۔ وہیں صارف نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’یہ اوقات ہے پاکستانیوں تمہاری اب کوئی تم سے جنگ نہیں کرگا بلکہ بکاؤ سمجھ کر تمہیں خریدا جائےگا: راہل گاندھی کا ٹویٹ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ٹویٹ کی تاریخ 8 اپریل 2022 کو رات کے 9:54 بجے ہے۔ اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا 8 اپریل 2022 کو راہل گاندھی نے ایسا کوئی ٹویٹ کیا ہے، سرچ میں ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔

وےبیک مشین کے ذریعہ ڈلیٹڈ ٹویٹ سرچ میں بھی ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔

مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے یو پی کانگریس کے ترجمان ابھیمنیو تیاگی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کیا۔ اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ،’ یہ ایک من گھڑت اسکرین شاٹ ہے۔ راہل گاندھی نے کبھی بھی پاکستان کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا اور نہ ہی ٹویٹ کیا جس کا اسکرین شاٹ میں ذکر ہے‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے پنجاب سے ہے۔

نتیجہ: پایا کہ یہ ایک فرضی ٹویٹ ہے۔ راہل گاندھی کی جانب سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts