نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آجکل وزیر اعظم مودی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سعودی کے روایتی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں وزیر اعظم مودی ایک اور سعودی روایتی لباس پہنے شخص کے ساتھ چل رہے ہیں اور پیچھے ایئر اینڈیا کا ایک طیارہ کھڑا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ اصل تصویر میں مودی نے سر پر کچھ نہیں پہنا ہے۔ اڈیٹنگ ٹولس کی مدد سے ان کے سر پر کافیہ چپکایا گیا ہے۔
وائرل پوسٹ میں ایک تصویر ہے، جس میں وزیر اعظم مودی کو سر پر سعودی کا ریاوتی کافیہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں پی ایم مودی ایک شخص کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’’ہندو سمراٹ کا نیا اوتار۔ میڈیا اس تصویر کو کیوں نہیں دکھا رہی ہے‘‘۔
اس پوسٹ کو اب تک 370 صارفین نے شیئر کیا ہے۔
وائرل پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کے اسکرین شاٹ کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ تلاش کرنے پر ہمارے ہاتھ دینک جاگرن کی انگریزی ویب سائٹ کی ایک خبر لگی، جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ خبر میں استعمال تصویر میں پی ایم مودی نے سر پر کچھ نہیں پہنا ہے۔ یہ تصویر اصل میں 29 اکتوبر کی ہے، جب وزیر اعظم مودی 2 روزہ دورے کے لئے ریاض پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ریاض ایچ آر ایچ کے گورنر پرنس فیصل بن بندر آل سعود ہیں جو وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لئے پہنچے تھے۔
ہمیں یہ تصویر وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے آفیشیئل ٹویٹر اکاونٹ پر بھی ملی، اس میں بھی وزیر اعظم مودی نے سر پر کچھ نہیں پہنا ہے۔
ان تصاویر کو پی ایم او کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ بھی شیئر کیا گیا تھا۔
مزیص تصدیق کے لئے ہم نے بی جے پی کے آئی ٹی انچارج امت مالوی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر فرضی ہے۔
اس تصویر کو متعدد لوگ اسی دعویٰ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم مودی نے ریاض میں سعودی حکومت کو متاثر کرنے کے لئے وہاں کا روایتی لباس پہنا تھا۔ ان میں سے ہی ایک ہیں ’راجیندر چودھری‘ نام کی فیس بک پروفائل۔
نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ اصل تصویر میں مودی نے سر پر کچھ نہیں پہنا ہے۔ ایڈیٹنگ ٹولس کی مدد سے ان کے سر پر سعودی کا کافیہ چپکایا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں