X
X

فیکٹ چیک: گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد زمین پر پھینکے گئے تھے یہ نوٹ، بیماری سے متعلق دعویٰ غلط

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ اس تصویر کے ساتھ وائرل ہونے والی کہانی فرضی ہے۔ یہ تصویر 2014 کی ہے، جب چین کے ایک ہسپتال میں بوائے فرینڈ اور اس کی سابقہ گرل فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد اس شخص نے لاکھوں روپے زمین پر پھینک دئے تھے۔ اس شخص کی سابقہ ​​گرل فرینڈ ہاربن ہسپتال میں نرس تھی۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 2, 2024 at 05:46 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کئی نوٹ زمین پر پڑے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ چین کے ایک اسپتال کی تصویر ہے جہاں کینسر کی ایک مریض نے ڈاکٹر کو کرنسی نوٹوں سے بھرا بیگ دیا اور کہا کہ اس کی جان بچائی جائے۔ تاہم جب ڈاکٹر نے اسے بتایا کہ اس کی بیماری لاعلاج ہے تو اس نے وہ نوٹ اسپتال میں ہی پھینک دیے۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ اس تصویر کے ساتھ وائرل ہونے والی کہانی فرضی ہے۔ یہ تصویر 2014 کی ہے، جب چین کے ایک ہسپتال میں بوائے فرینڈ اور اس کی سابقہ گرل فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد اس شخص نے لاکھوں روپے زمین پر پھینک دئے تھے۔ اس شخص کی سابقہ ​​گرل فرینڈ ہاربن ہسپتال میں نرس تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا کہ یہ تصویر چینی ہینان اسپتال میں لی گئی ہے جس میں کینسر کی ایک مریضہ نوٹوں سے بھرا بیگ لے کر ڈاکٹر کے پاس آئی اور اس نے ڈاکٹر سے کہا۔ میری جان بچاؤ، میرے پاس تمہیں دینے کے لیے اور بھی بہت سی دولت ہے لیکن جب ڈاکٹر نے بتایا کہ اب اس کا علاج ممکن نہیں کیونکہ اس کا کینسر آخری اسٹیج میں ہے اور اب ڈاکٹر اس کی جان نہیں بچا سکتے تو وہ بہت غصے میں آگئی اور پاگلوں کی طرح چیخنے لگی۔ وہ ہسپتال کے برآمدے میں کرنسی نوٹ پھینکتی رہی اور کہتی رہی کہ اس دولت کا کیا فائدہ جو میری جان نہیں بچا سکتا، اتنا امیر ہونے کا کیا فائدہ، یہ دولت مجھے صحت نہیں دے سکتی مجھے زندگی دے دو دوستو، اس زندگی میں تم جلدی میں ہو، صرف مال کمانے میں مصروف نہ رہو، نماز قائم کرو، مساجد کو آباد کرو، اچھے کام کرو اور برے کاموں سے بچو۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ تصویر 5 جولائی 2014 کو ایک چینی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر میں ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق چین کے ہاربن ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس میں ایک شخص اور اس کی سابق گرل فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب خاتون کو اس کے موجودہ بوائے فرینڈ نے بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی تھی۔ اس واقعہ سے غصے میں آکر وہ شخص لاکھوں روپے خاتون کے سامنے لے آیا اور ہوا میں اڑا دیا۔ یہ خاتون ہاربن ہسپتال میں بطور نرس کام کر رہی تھی۔ اس شخص کے کینسر کے مریض ہونے کے بارے میں خبروں میں کوئی ذکر نہیں ملا۔

ہمیں جولائی 2014 میں ایک اور چینی ویب سائٹ پر شائع خبر ملی۔ یہاں اس معاملہ سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ایک شادی شدہ شخص اپنی سابقہ ​​گرل فرینڈ کے لیے 10 لاکھ یوآن نقد رقم میں ہسپتال لے کر آیا، کیونکہ اس کی سابقہ ​​گرل فرینڈ کو کسی اور سے محبت ہو گئی تھی۔

یہ پوسٹ 2022 میں پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی اور اس وقت ہم نے چین کے ہاربن ہسپتال سے اس معاملے پر رابطہ کیا تھا۔ ہسپتال کے کوآرڈینیٹر زون ہون نے ہمیں بتایا، “یہ دعویٰ غلط ہے۔ ہسپتال میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ آٹھ سال قبل محبت کی وجہ سے کچھ کرنسی نوٹ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن ہسپتال کے کسی مریض نے ایسا نہیں کیا تھا‘۔

اب ف پورضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے پر ہم نے پایا کہ صارف کو چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ اس تصویر کے ساتھ وائرل ہونے والی کہانی فرضی ہے۔ یہ تصویر 2014 کی ہے، جب چین کے ایک ہسپتال میں بوائے فرینڈ اور اس کی سابقہ گرل فرینڈ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد اس شخص نے لاکھوں روپے زمین پر پھینک دئے تھے۔ اس شخص کی سابقہ ​​گرل فرینڈ ہاربن ہسپتال میں نرس تھی۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later