فیکٹ چیک: اسرائیل نے رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے 22 جنوری کو نہیں کیا قومی تہوار کا اعلان، دعوی فرضی
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جو دعویٰ وائرل کیا جا رہا ہے وہ پوری طرح سے فرضی اور بے بنیاد ہے۔ اسرائیل نے رام مندر کے کے افتتاح کے حوالے سے 22 جنوری کو قومی تہوار قرار نہیں دیا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 19, 2024 at 07:10 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو ہونا ہے اور کچھ ریاستوں نے اس تاریخ کو بند کا اعلان بھی کیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ اسرائیل نے 22 جنوری کو قومی تہوار قرار دیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جو دعویٰ وائرل کیا جا رہا ہے وہ پوری طرح سے فرضی اور بے بنیاد ہے۔ اسرائیل نے رام مندر کے کے افتتاح کے حوالے سے 22 جنوری کو قومی تہوار قرار نہیں دیا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا، “22 جنوری کو اسرائیل نے قومی تہوار کا اعلان کیا، جئے اسرائیل اور آپ کیوں رو رہے ہیں؟ فخر سے بولو- جئے شری رام‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کے لنک کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل پر نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی خبر ہوتی تو ہندوستانی اور اسرائیلی خبروں میں ضرور موجود ہوتی۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اسرائیلی حکومت کے سوشل میڈیا ہینڈلز فیس بک اور ایکس (ٹویٹر) کو بھی تلاش کیا، وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات نہیں ملی۔
اسرائیل کی نیشنل لائبریری میں اسرائیل میں منائے جانے والے تہواروں کے بارے میں معلومات فراہم دی گئی ہے۔ جسے یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
ویب سائٹ گلوبل ہائلائٹس ڈاٹ کام پر 15 جنوری کو اپ ڈیٹ کیا گیا مضمون اسرائیل میں 2024-25 میں منائے جانے والے تہواروں کی مکمل فہرست پر مشتمل ہے، جس میں 22 جنوری کی تاریخ کو کہیں بھی کوئی تہوار نہیں دیکھا گیا۔
اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی ہمیں 22 جنوری کو قومی تہوار کے طور پر منانے کا اعلان کرنے والی کوئی پریس ریلیز نہیں ملی۔ اگر کوئی بھی حکومت دو ممالک کے درمیان ایسا فیصلہ کرتی ہے تو اس سے متعلق معلومات کو ضرور عام کیا جاتا ہے۔
ہم نے اس معاملے کے حوالے سے اسرائیلی فیکٹ چیکر یوریا بار میئر سے رابطہ کیا۔ وائرل پوسٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “اسرائیلی حکومت نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اس وقت یہاں جنگ جاری ہے اور اس وقت ملک میں قومی سطح کا کوئی تہوار نہیں منایا جا رہا ہے۔
وائرل پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس پیج کو 9 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ جو دعویٰ وائرل کیا جا رہا ہے وہ پوری طرح سے فرضی اور بے بنیاد ہے۔ اسرائیل نے رام مندر کے کے افتتاح کے حوالے سے 22 جنوری کو قومی تہوار قرار نہیں دیا ہے۔
- Claim Review : اسرائیل نے 22 جنوری کو قومی تہوار قرار دیا ہے
- Claimed By : FB Page: प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी {ग्रुप में जुड़ते ही 100 साथियों को जोड़े}
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔