فیکٹ چیک: بہن کی شادی پر جذباتی ہوئی ثانیہ مرزا کے ویڈیو کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد کیا جا رہا وائرل

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حال ہی میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق سے متعلق خبریں سرخیوں میں رہیں۔ ادھر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ثانیہ مرزا کو جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ میں رونا نہیں چاہتی لیکن میں یہ کہوں گی کہ ماں، پاپا اور خاص طور پر اذہان آپ کو بہت یاد کریں گے۔ وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے حوالے سے یہ بیان طلاق کے بعد دیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سال 2019 کا ہے، جب ان کی بہن انعم کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کی تقریب کے دوران ثانیہ نے اپنی بہن کے لیے یہ جذباتی پیغام کہا تھا۔ اس ویڈیو کا شعیب ملک یا ان کی طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک صارف نے لکھا، “جذباتی ویڈیو
#saniamirza #shoaibmalik #sanajaved”۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو ہمیں ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی کی لگ رہی ہے۔ اس بنیاد پر، ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور دائیمی فلمز نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی وائرل ویڈیو کا ایک طویل ورژن ملا۔ 27 دسمبر 2019 کو اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ حیدرآباد میں انعم مرزا اور اسد کی شادی کی ویڈیو ہے۔

ہمیں دسمبر 2019 میں نیوز 18 کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق خبر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، انعم نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا ایک ویڈیو شاٹ بھی ہے، جس میں وہ اسٹیج سے انعم کو کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں، ’’میں نے انعم اور اسد کو سچے پیار میں ہوتے اور اپنی زندگی میں اس مرحلے تک پہنچتے دیکھا ہے۔ میں، امی، پاپا اور خاص طور پر اذہان آپ کو بہت یاد کریں گے‘‘۔

ہمیں 27 دسمبر 2019 کو انعم مرزا کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا گیا وہی ویڈیو بھی ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ان کی شادی کی ویڈیو ہے۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے تصدیق کے لیے ہم نے ابھیشیک ترپاٹھی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق کے بعد ایسا کوئی جذباتی بیان نہیں دیا۔

ویڈیو شیئر کرنے والے انسٹاگرام صارف کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس صارف کو 14 سو سے زیادہ لوگ فالو کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس پروفائل سے زیادہ تر ثانیہ مرزا سے متعلق پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سال 2019 کا ہے، جب ثانیہ مرزا کی بہن انعم کی شادی ہوئی تھی۔ ثانیہ نے شادی کی تقریب کے دوران اپنی بہن کے لیے یہ جذباتی پیغام دیا تھا۔ اس ویڈیو کا شعیب ملک سے طلاق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts