X
X

فیکٹ چیک: لینڈ سلائیڈنگ کے بعد راہل کے وائناڈ نہیں جانے کا دعوی فرضی ، پی ایم مودی سے پہلے کر چکے ہیں دورہ

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ راہل گاندھی کا وائناڈ نہ جانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے پہلے وائناڈ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ پروپیگنڈہ پھیلانے کی نیت سے فرضی پوسٹ پھیلائی جا رہی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 13, 2024 at 06:26 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس کے بعد سے پی ایم مودی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی ایم مودی نے وائناڈ کا دورہ کیا ہے، لیکن وہاں سے جیتنے والے راہل گاندھی ابھی تک وائناڈ نہیں پہنچے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ راہل گاندھی کا وائناڈ نہ جانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے پہلے وائناڈ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ پروپیگنڈہ پھیلانے کی نیت سے فرضی پوسٹ پھیلائی جا رہی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا کہ ’’جو شخص فوٹو میں دکھ رہا ےہ اس کی پارٹی وائناڈ میں ہار گئی ہے اور یہ وہاں گھوم رہا ہے، لوگوں سے حال پوچھ رہاہے اور جو جوکر وہاں جیتا ہے اسے ابھی تک وقت نہیں ملا اپنے علاقے میں جانے کا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے کانگریس کے ایکس ہینڈل کو تلاش کیا۔ تلاش میں ہمیں کچھ تصاویر کے ساتھ 1 اگست 2024 کی ایک پوسٹ ملی۔ اس میں لکھا گیا، ’’حزب اختلاف @راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری @پرینکا گاندھی نے میپڈی، وائناڈ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور حادثے سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی‘‘۔

https://twitter.com/INCIndia/status/1818938603419967559

یکم اگست کو راہل گاندھی کے انسٹاگرام ہینڈل پر ان کے وائناڈ دورے سے متعلق ایک ویڈیو بھی ملا۔ یہاں کی ویڈیو 2 اگست کو اپ لوڈ کی گئی ہے۔

وائرل پوسٹ میں پی ایم مودی کی دو تصویریں بھی شیئر کی گئی ہیں۔ جب ہم نے پہلی تصویر گوگل کی تو ہمیں یہ تصویر 10 اگست کو ڈی ڈی نیوز کے تھریڈ ہینڈل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے ملنے کے لئے ریلیف کیمپ اور اسپتال کا دورہ کیا۔

وہیں اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی جانے والی پی ایم مودی کی دوسری تصویر لینس کی تو ہمیں لائیو ہندوستان کے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی بہت سی تصویروں کے درمیان یہ تصویر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تمام تصاویر پی ایم مودی کے وائناڈ کے دورے کے دوران لی گئی تھیں۔

وائرل پوسٹ کے حوالے سے تصدیق کے لیے ہم نے اتر پردیش کانگریس کے ترجمان ابھیمنیو تیاگی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ”راہل گاندھی نے وائناڈ کا دورہ کیا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل ہمیشہ راہل گاندھی کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف رہتا ہے۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس صارف کو ڈھائی ہزار لوگ فالو کرتے ہیں اور اس پروفائل سے کسی خاص نظریے سے متعلق پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ راہل گاندھی کا وائناڈ نہ جانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے پہلے وائناڈ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ پروپیگنڈہ پھیلانے کی نیت سے جعلی پوسٹ پھیلائی جا رہی ہے۔

  • Claim Review : پی ایم مودی نے وائناڈ کا دورہ کیا ہے، لیکن وہاں سے جیتنے والے راہل گاندھی ابھی تک وائناڈ نہیں پہنچے ہیں۔
  • Claimed By : FB User- Narsimlu Dattatray Markhelkar
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later