فیکٹ چیک: پاکستان میں نہ موبائل فون پر پابندی لگی ہے اور نا ہی استعمال کرنے پر سزا موت، وائرل پوسٹ فرضی ہے

شواس نیوز نےاس ویڈیو کی پڑتال میں تو ہم نے پایا کہ یہ پاکستان میں موبائل فون پر پابنید لگنے کا دعوی غلط ہے۔ اس کے علاوہ وائرل ویڈیو اسمگل شدہ موبائل فونس کے ڈسٹرائے کرنےکا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہزاروں موبائل فون کو کچرے کے ڈھیر کی طرح زمین میں پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کیا جا رہا ہےکہ پاکستان کی حکومت نے موبائل فونس پر پابندی لگا دی ہے اور لوگوں سے موبائل چھین کر یہاں کوڑے کی طرح پھینک دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ جو شخص موبائل کا استعمال کرےگا اس کو سزا موت ہوگی۔ شواس نیوز نےاس ویڈیو کی پڑتال میں تو ہم نے پایا کہ یہ پاکستان میں موبائل فون پر پابندی لگنے اور استمال کرنے پر سزا موت کا دعوی غلط ہے۔ اس کے علاوہ وائرل ویڈیو اسمگل شدہ موبائل فونس کے ڈسٹرائے کرنےکا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دیکھیں کیسے حکومت پاکستان نے اپنے ملک کے اندر موبائل فون پر پابندی لگا دی اور جو بھی اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتا ہے اسے سزائے موت سنائی جاتی ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکلالے پھر انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’ڈیلی سٹی نیوز کراچی‘ کے یوٹیب چینل پر 29 دسمبر 2021 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں اسی وائرل ویڈیو کا ایک بڑا ورژن دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی میں اسمگل شدہ، ممنوعہ اشیا کی بھاری مقدار کو تباہ کیا۔مکمل ویڈیو نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں ہمیں ’پاکستان کسٹمس ڈسٹرکشن سریموی‘ بھی لکھا ہوا نظر آیا۔

نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں ٹربیون ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ پر اسی سے متعلق خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کےمطابق، ’پاکستان کسٹمز نے دو سال کے وقفے کے بعد 2.5 ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء کو تلف کر دیا ہے’۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جس سے اس بات کی تصدیق ہو کہ پاکستان میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگ گئی ہو۔ اگر ایسی کوئی خبر ہوتی عالمی اور مقامی میڈیا میں ضرور موجود ہوتی۔

وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے پاکستان کے نیوز 92 کےصحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ دعوی بالکل غلط ہے، پاکستان میں موبائل فونس پر پابندی نہیں لگی ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف دا کریٹیکل مائنڈ کی سوشل اسکیننگ کرنےکی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 296 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: شواس نیوز نےاس ویڈیو کی پڑتال میں تو ہم نے پایا کہ یہ پاکستان میں موبائل فون پر پابنید لگنے کا دعوی غلط ہے۔ اس کے علاوہ وائرل ویڈیو اسمگل شدہ موبائل فونس کے ڈسٹرائے کرنےکا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts