فیکٹ چیک: نیپال نے نہیں گرایا کوئی ہندوستانی ڈرون، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز کی پڑتال میں نیپال نے ہندوستانی ڈرون کے گرانے کی خبر فرضی نکلی۔ ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔ وائرل تصویر 2017 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سرحد پر کشیدگی کے درمیان سوشل میڈیا میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نیپال نے ہندوستان کے ایک جاسوسی ڈرون کو مار گرگرایا ہے۔ ثبوت کے طور پر کچھ لوگ زمین پر گرے ایک ڈرون کی تصویر وائرل کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ پڑتال میں یہ پوسٹ پوری فرضی نکلی۔ یہ تصویر تین سال سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ ہندوستانی فوج نے ایسے کسی بھی معاملہ کو مسترد کیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف ’ایم شعیب‘ نے 15 جولائی کو ایک پوسٹ شیئر کیا ہے
‘Nepal Army shot down an Indian spying quadcopter in Darkachua along India Nepal border. It Had intruded 90 meters in Nepal side of India-Nepal border.’

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں کئی ویب سائٹ پر یہ تصویر ملی۔ سب سےپرانی تصویر فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی۔ 28 اکتوبر 2017 کی خبر کے مطابق، پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ہندوستان کے ایک ڈرون نے مار گرایا تھا۔ خبر کے ساتھ اسی تصویر کا استعمال کیا گیا تھا، جس اب نیپال کے نام پر وائرل ہو رہی ہے۔

پڑتال کے دوران اصل تصویر ہمیں پاکستان کی آرمڈ فورس کے ترجمان کے ٹویٹر ہینڈل پر ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر (ایٹ آفیشیئل ڈی جی آئی ایس پی آر) نام کے ٹویٹر ہینڈل نے اس تصویر کو 27 اکتوبر 2017 کو ٹویٹ کرتے ہوئےدعوی کیا تھا کہ یہ ہندوستانی جاسوسی ڈرون کو پاکستان فوج نے گرا دیا تھا۔ اصل ٹویٹ یہاں دیکھیں۔

وائرل پوسٹ کی حقیقت جاننے کے لئے وشواس نیوز نے ہندوستانی فوج سے رابطہ کیا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پوری طرح فیک ہے۔ اسے پاکستان کی جانب سے اس مقصد سے پھیلایا جا رہا ہے، تاکہ ہندوستان اور نیپال کے مابین دراد پیدہ کی جا سکے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں نیپال نے ہندوستانی ڈرون کے گرانے کی خبر فرضی نکلی۔ ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔ وائرل تصویر 2017 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts