وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی مخلوق جل پری نہیں ہے اور نا ہی کوئی اصل مخلوق ہے۔ اس ویڈیو کو ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک عجیب مخلوق کی طرح نظر آرہی کسی چیز کو دریا کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں سوات کے سیلاب میں جل پری نظر آئی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی مخلوق جل پری نہیں ہے اور نا ہی کوئی اصل مخلوق ہے۔ اس ویڈیو کو ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’سوات سیلاب میں عجیب قسم کی مخلوق دیکھائی دیا‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے اسکرین گریب کو گوگل لینس کے ذریعہ اصل سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد ویب سائٹ اور صارفین کی جانب سے شیئر کیا ہوا ملا۔
اسی سرچ میں یہ ویڈیو ولوگ فنڈ نام کی ویب سائٹ پر بھی ملا۔ یہاں یہ ہمیں اصل ویڈیو کا لنک ملا۔
یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ یہ ویڈیوز ہم نے تفریح کے لیے بنائی ہیں۔ دکھائی گئی تمام تصاویر فرضی ہیں۔ ویڈیو سی جی آئی (کمپیوٹر سے تیار کردہ تصویر) 3ڈی اینیمیشن اور وی ایف ایکس ایڈیشن ہیں۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے ہماری ویڈیو ٹیم کے ویڈیو ایڈیٹر سے وراج گبر سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو انہیں دکھایا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق، سوات میں طویل مون سون کے دوران شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اور اب تک اس سے ہزاروں لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 21 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتےہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہی مخلوق جل پری نہیں ہے اور نا ہی کوئی اصل مخلوق ہے۔ اس ویڈیو کو ڈجیٹلی تیار کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں