فیکٹ چیک: سسرال والوں کا دلہن کو میک اپ ہٹانے پر مجبور کرنے کا دعویٰ فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو بنگلورو میں ہوئے ایک واٹر پروف میک اپ کی ورک شاپ کا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک خاتون لہنگا پہنے اور فل میکپ میں اسٹیج پر بیٹھی ہوئی ہے اور وہ ایک پانی سے بھرے پیالے میں اپنا منہ رکھتی ہے، تبھی ایک دیگر خاتون اس کا میک اپ ٹیشو پیپر سے پونچھتی ہوئی نظر آتی ہے اور وہی ٹیشو وہ نیچے بیٹھے تمام لوگوں کو دکھاتی ہے اور سبھی تالیاں بجانے لگتے ہیں۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں دہلن کے سسرال والوں نے اس کی اصل خوبصورتی دیکھنے کے لئے دلہن کا میک اپ ہٹا دیا تاکہ وہ اس کی قدرتی خوبصورتی کو دیکھ کر اسے پرکھ سکیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ سسرال والوں کا دلہن کو میک اپ ہٹانے پر مجبور کرنے کا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو بنگلورو میں ہوئے ایک واٹر پروف میک اپ کی ورک شاپ کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہندوستان کے ایک خاندان نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بیوی کی خوبصورتی الہی ہے، میک اپ نہیں‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہر سیکنڈ کے الگ الگ فریم میں ہمیں آدھا ادھورا سا ’برائڈل ورکشاپ‘ لکھا ہوا نظر آیا۔

اسی بنیاد پر سرچ کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے ’برائڈل ورکشاپ‘ کے کیورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔سرچ میں ہمیں یہ ویڈو ’اسمیتھا میک اوور آرٹسٹری‘ نام کے انسٹاگرم ہینڈل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ 20 اپریل 2022 کو اپلوڈ کئے گئے اس ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق، ’میرے بنگلور کے شرکاء کے لیے واٹر پروف میک اپ کا مظاہرہ‘۔

یہاں ویڈیو میں اس دلہن کے لباس میں نظر آرہی لڑکی کا میک اپ پوچھنے والی خاتون میک اپ آرٹیسٹ اسمیتھا ہیں۔ ان کے انسٹاگرم پر ہمیں اور بھی بہت سے ویڈیو ملے جس میں وہ واٹر پروف میک کا مظاہرہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اور ان کے اس انسٹاگرام ہینڈل کو 953 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے آرٹسٹ امیتھا سے فون کے ذریعے رابطہ کیا اور ہماری بات ان کی اسسٹینٹ پریا سے ہوئی۔ وائرل ویڈیو کو ہم نے ان کے ساتھ شیئر کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو بہت مہینوں پرانا ہے اور یہ بنگلورو میں ہوئی ایک واٹر پروف میک اپ ورکشاپ کے دوران کا ہے۔ اور اس ویڈیو کے ساتھ جو بھی دعوی کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔

ویڈیو کو گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف، ’تخاريف المبوق‘ کا تعلق مراکش سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ ویڈیو بنگلورو میں ہوئے ایک واٹر پروف میک اپ کی ورک شاپ کا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts