X
X

فیکٹ چیک: دلیپ کمار نے وقف کے نام نہیں کی کوئی پراپرٹی، وائرل دعوی غلط ہے

وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی اور وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ نے بھی وائرل کئے جا رہے دعوی کو تردید کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 10, 2021 at 05:20 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی ہوئی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ دلیپ کمار یعنی یوسوف خان نے اپنے انتقال سے قبل 98 کروڑ کی جائداد وقف بورڈ کو عطیہ کر دی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی اور وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ نے بھی وائرل کئے جا رہے دعوی کو تردید کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف’ سنجے کمار‘ نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’یوسف خان عرف دلیپ کمار گزر گئے، جیتے جی بن کر ہندووں کا کھایا اور مرتے وقت 98 کروڑ کی جائداد وقف بورڈ کو عطیہ کر گئے ۔ سب جہادی ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

بدھ کے روز دلیپ کمار کا ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہوا تھا اور اسی کے بعد سے ان سے جڑ پوسٹ وائرل ہونی شروع ہو گئی ہے۔ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سےپہلے وائرل دعوی کو نیوز سرچ کے ذریعہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ایسے کوئی خبر نہیں لگی، جو اس دعوی کو صحیح ثابت کرتی ہو کہ دلیپ کمار نے اپنی جائداد کا کچھ حصہ یا 98 کروڑ کی جائداد وقت بورڈ کے نام کر دی ہو۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے دلیپ کمار کے قریبی اور ان کے ترجمان فیصل فاروق سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ سے جڑی جانکاری حاصل کرنی چاہی۔ فیصل نے ہماری ساتھ ایس ایم ہاسک سلیئر کا ٹویٹ شیئر کیا، جس میں ان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ، ’وائرل پوسٹ بالکل غلط ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘۔

وشواس نیوزنے تصدیق کے لئے وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ سے بھی رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ دلیپ کمار کے ذریعہ وقف بورڈ کو جائداد عطیہ کرنے کا دعوی غلط ہے۔ ان کے یا کسی بھی وقت بروڈ کے ممبر کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف سنجے کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ پانی پت سے تعلق رکھنے والے اس صارف نے خود کو ایک سیاسی جماعت کا ممبر بتایا ہوا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی اور وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ نے بھی وائرل کئے جا رہے دعوی کو تردید کی ہے۔

  • Claim Review : یوسف خان عرف دلیپ کمار گزر گئے، جیتے جی بن کر ہندووں کا کھایا اور مرتے وقت 98 کروڑ کی جائداد وقف بورڈ کو عطیہ کر گئے
  • Claimed By : Sanjay Kumar Chugh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later