فیکٹ چیک: سستے ٹیب لیٹ میں ٹیشو پیپر ہونے کا دعویٰ فرضی ہے

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بازار میں موجود خراب کوالٹی کے سسے ٹیب لیٹ سے ٹیشو پیپر نکل رہے ہیں۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں سامنے آیا کہ یہ ٹیب لیٹ دوا نہیں ہے، بلکہ ان کے اندر ٹیشو پیپر ہی پیک کیا گیا ہے۔ پڑتال میں اس ویڈیو کا دعویٰ فرضی پایا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بازار میں موجود خراب کوالٹی بیٹ لیٹ کے اندر سے ٹیشو پیپر نکل رہا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص یہ بتا رہا ہے کہ اس دوا کے کوور پر اس میں موجود مواد نہیں لکھا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں دوا کے بنائے جانے یا اس کے ایکسپائر ہونے کی تارخ بھی نہیں لکھی گئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق، اس پر صرف دوا کا نام، زوٹا لکھا ہوا ہے۔

پڑتال

ہمیں انٹرنیٹ پر ایسے متعدد ویڈیوز ملے جو یہی دعویٰ کر رہے تھے۔

ان ویڈ(نیچے انگریزی میں دیکھں) سے نکالے گئے ویڈیو فریمس کو جب ہم نے میگنی فائر ٹول کے ذریعہ بڑا کر کے دیکھا تو ہمیں ٹیب لیٹ کے کوور پر زوٹا لکھا نظر آیا۔ وشواس ٹیم نے زوٹا کے ڈائریکٹر ہیمانشو زوٹا سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’’وائرل ویڈیو میں نظر آرہا ٹیشو پیپر ہے، نہ کہ دوا۔ ہم نے اسے ڈاکٹروں کو تحفہ میں دینے کے لئے بنوایا تھا۔ جو نظر آرہا ہے وہ ٹیب لیٹ نہیں ہے اور انہیں پروموشنل پلان کے تحت ڈاکٹروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ٹیشو ٹیب لیٹ بے حد مشہور ہوتے ہیں اور انہیں آن لائن خریدہ جا سکتا ہے۔ کئی سارے ریسٹورینٹ بھی ان کا استعمال کرتے ہیں۔ ان ٹیشو پر تھوڑا سا پانی ڈالنے پر الگ اثر ہوتا ہے۔ ٹیب لیٹ فورا ٹیشو میں تبدیل ہو جاتی ہے‘‘۔
Invid 

اس کے بعد جب ہم نے زوٹا ٹیشو ٹیب لیٹ(نیچے انگریزی میں دیکھں) کی ورڈ کے ذریعہ گوگل سرچ کیا تو ہمیں ایک ویڈیو ملا۔
Zota Tissue Tablet

اصل میں یہ ایک ٹیشو ہے جو ٹیب لیٹ کی شکل میں بنا ہوتا ہے، نہ کہ کوئی دوا جس کا استعمال کیا جائے۔ یہ آن لائن آسانی سے ملتے ہیں۔

ٹیشو ٹیب لیٹ کے ڈسکرپش میں لکھا ہوا ہے: ٹیشو ٹیب لیٹ پیپر نیپ کن کو کمپوسڈ کر کے بنایا جاتا ہے، جو پانی کے رابطہ میں آتے ہی ٹیشو میں بندل جاتے ہیں۔

وشواس ٹیم نے اس معاملہ میں جنرل فزیشیئن ڈاکٹر سنجیو کمار سے بات کی۔ انہوں نے کہا، ’ایسی کوئی دوا نہیں جو ٹیشو پیپر سے بنی ہو۔ میں نے ایسی دوا کے بارے میں نہیں سنا‘۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ فرضی ہے، اس ٹیشو ٹیب لیٹ کا دواؤں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
Related Posts
Recent Posts