فیکٹ چیک: 48 گھنٹوں میں کیریپل سے ڈینگو ٹھیک ہونے کا دعویٰ کرنے والی پوسٹ گمراہ کن ہے
- By: Umam Noor
- Published: Aug 6, 2019 at 06:08 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیریپل نام کی دوا 48 گھنٹوں میں ڈینگوں ٹھیک کر سکتی ہے۔ اس پوسٹ میں کچھ فون نمبر بھی دئے گئے ہیں۔ وشواس نیوز نے اس معاملہ کی پڑتال کی اور ہماری پڑتال میں اس پوسٹ کا دعویٰ گمراہ کن ثابت ہوا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیریپل دوا 48 گھنٹوں میں ڈینگوں کو ٹھیک کر سکتی ہے۔ اس پوسٹ میں کچھ فون نمبر بھی لکھے ہیں۔ لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اسے دوسرے لوگوں کو فارورڈ کریں۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں اس کا دعویٰ گمراہ کن نکلا ہے۔
پڑتال
وشواس نیوز نے اس پوسٹ پر دئے گئے نمبروں پر فون کر اپنی پڑتال کا آغاز کیا۔ راجو نام کے ایک شخص نے ہمارا فون اٹھایا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا میسج فرضی ہے۔
ہم نے گوگل سرچ کی مدد سے اس دوا کے بارے میں آن لائن سرچ کیا۔ اس طرز میں ہم کیریپل مائکرو ویب سائٹ پر پہنچے۔ ویب سائٹ کے ڈسکرپشن میں لکھا تھا کہ یہ دوا مائکرو لیبس نام کی کمپنی بناتی ہے۔ ہم نے مائکرو لیبس لمیٹڈ سے رابطہ کیا۔ کمپنی ذرائع نے بتایا، ’’دوا کو ڈینگو کے علاج کے لئے بنایا گیا ہے، لیکن اس کے لئے پہلے آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ 48 گھنٹوں میں ڈینگو ٹھیک سکتی ہے‘‘۔
ڈینگو کے علاج کو لے کر ہم نے اپنی پڑتال جاری رکھی۔ ہمیں پبلک ہیلتھ انفورمیشن کی آفیشیئل ویب سائٹ، نیشنل پوٹل آف انڈیا کی جانب سے شائع ہوئی ایک رپورٹ ملی۔ ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ ڈینگو کے لئے کوئی خاص علاج نہیں ہے، گڈوچی، تلسی جیسے پیڑ، سوکھی ادرک اور پپیتا اس کو بڑھنے سے روکنے کے لئے اور بیماری کو تیزی سے قابو کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہم نے جے پور کے میٹرو ماس اسپتال کے ڈاکٹر وریندر متل سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اس دوا سے تھوڑی بہت مدد مل سکتی ہے، لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ اس کی مدد سے ڈینگو 48 گھنٹوں کے اندر ٹھیک ہو جائے‘‘۔
ہم نے فزیشیئن ڈاکٹر سنجیو کمار سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’تحقیق کے مطابق، یہ دوا پلیٹ لیٹس کی تعداد کو بڑھاتی ہے، لیکن یہ کرشمائی طریقہ سے ڈینگو کچھ گھنٹوں میں ٹھیک نہیں کر سکتی‘‘۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پوسٹ کا یہ دعویٰ گمراہ کن نکلا کہ کیریپل سے 48 گھنٹوں میں ڈینگو ٹھیک ہو سکتا ہے۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : کیریپل سے 48 گھنٹوں میں ڈینگو ٹھیک ہونے کا دعویٰ
- Claimed By : FB Page: Nilima's Nutrition & Diet Clinic
- Fact Check : گمراہ کن