X
X

فیکٹ چیک: بقرعید سے پہلے بل گیٹس نے نہیں دیا یہ بیان، پھر سے وائرل کی جا رہی فرضی پوسٹ

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ بل گیٹس نے عیدالاضحی یا بقرعید سے متعلق ایسا کوئی وائرل بیان نہیں دیا ہے۔ گیٹس کے نام پر یہ جعلی بیان برسوں سے وائرل ہو رہا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 26, 2023 at 04:34 PM
  • Updated: Jul 8, 2023 at 05:16 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ جون کے آخری ہفتے میں بقرعید ہونی ہے اور اس سے قبل ایک بار پھر بل گیٹس کے نام سے ایک مبینہ بیان وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں بل گیٹس کی تصویر ہے اور صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ گیٹس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کی جانب سے دی گئی قربانی سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کے ایف سی، میکڈونلڈ، برگر کنگ میں روزانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں، ان پر کوئی کچھ نہیں کہتا جب کہ عید پر کی جانے والی قربانی پر ہر کوئی سوال کرتا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا ہے کہ بل گیٹس نے عیدالاضحی یا بقرعید سے متعلق ایسا کوئی وائرل بیان نہیں دیا ہے۔ بل گیٹس کے نام سے یہ جعلی بیان برسوں سے وائرل ہو رہا ہے، گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا، ‘اسلام کے بارے میں بین الاقوامی منافرت پھیلانے والے اخبارات کے ہنگامے کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سب کو خاموش کر دیا اور اپنے پیج پر کہا، عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کی قربانیوں کی وجہ سے نفرت میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ کے ایف سی، میکڈونلڈز اور برگر کنگ ریستورانوں میں روزانہ لاکھوں جانور مارے جاتے ہیں۔ یہ امیروں کو کھانا کھلانا اور بہت پیسہ کمانے کے لئے ہے۔ عید کے موقع پر مسلمان غریبوں کو کھانا کھلانے اور مفت میں دینے کے لیے ان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ کیا ہم اپنا دماغ کھو چکے ہیں؟

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل دعوے کے مطابق بل گیٹس نے عید سے متعلق یہ وائرل بیان اپنے پیج پر شیئر کیا ہے۔ ہم نے بل گیٹس کے آفیشل فیس بک پیج کو اسکین کیا اور ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم بل گیٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک پہنچے تاہم وہاں بھی ہمیں ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

اس سے پہلے بھی ہم نے اس وائرل پوسٹ کو فیکٹ چیک کیا تھا اور اس دوران ہم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی میڈیا ٹیم سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ ہمارے ای میل کے جواب میں، اس کی تصدیق کی گئی، “سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ پوسٹ بالکل جعلی ہے۔ بل گیٹس نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔

اس پوسٹ پر اس سے قبل کئے گئے فیکٹ چیک کو یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سوشل میڈیا پر بل گیٹس سے منسوب گمراہ کن یا جعلی پوسٹس وائرل ہوئی ہوں۔ سال 2010 کا ایک پرانا بیان بھی اس سے قبل ایک گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا چکا ہے۔ آپ فیکٹ چیک آرٹیکل یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں معلوم ہوا کہ صارف کے بائیو کے مطابق اس کا تعلق شام سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا ہے کہ بل گیٹس نے عیدالاضحی یا بقرعید سے متعلق ایسا کوئی وائرل بیان نہیں دیا ہے۔ گیٹس کے نام پر یہ جعلی بیان برسوں سے وائرل ہو رہا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن نے بھی اس بیان کو جعلی قرار دیا ہے۔

  • Claim Review : گیٹس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کی جانب سے دی گئی قربانی سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی
  • Claimed By : Nad Da
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later