وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام نہیں بدلا گیا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل دیا گیا ہے اور نیا نام مہاراجا سندو راج ریلوے اسٹیشن ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام نہیں بدلا گیا ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتےہوئے ویسٹ سنٹرل کے سی پی آر او راہل جے پوریار نے بھی وائرل پوسٹ کو مسترد کیا ہے۔
فیس بک صارف ’جے راجا بھوج ٹی وی‘ نے 27 جون کو فیس بک پوسٹ کرتے ہوئے،، ’حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر مہاراجا سندھو راج ریلوے اسٹیشن ہو گیا ہے۔ آج ہی اعلان ہوا ہے۔ راجا بھوج کے والد، ’سندھو راج مہاراجا کے نام پر، اچھا کام‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے گوگل نیوزسرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ پتریکا نیوز ویب سائٹ کی ایک خبر لگی۔ 29جون 2021 کو شائع ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’بھوپال حبیب گنج اسٹیشن کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر افواہ پھیلی کہ اس کا نام راجا بھوج کے والد سندھو راج مہاراج کے نام پر کر دیا گیا ہے۔ صبح معاملہ دہلی پہنچا تو وزارت ریل نے اس بات کو مسترد کر دیا ہے۔ بھوپال کابینہ نے واضح کیا کہ اسٹیشن کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گی ہے۔ حالاںکہ، ریلوے نے رپورٹ درج نہیں کی ہے۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ پوسٹ کروند میں رہنے والے ہریندر کشواہا کی فیس بک آئی ڈی سے اتوار کو کی گئی تھی۔ اس میں لکھا تھا کہ حبیب گنج کا نام سندھو مہاراج کر دیا گیا ہے اور اب اسے اس نئے نام سے جانا جائےگا‘‘۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے نیوز سرچ میں ہمیں 25 دسمبر 2018 کو دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوئی ایک خبر لگی، جس میں دی گئی معلومات کے مطابق، حبیب گنج اسٹیشن کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہار واجپائی کے نام پر رکھنے کی تجویز پیر کے روز مغربی وسط ریلوے زون کے جی ایم کے ساتھ ہوئی پارلیمانی اراکین کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اتفاق ہو گیا ہے۔ اب ریلوے بورڈ سےاجازت ملنا باقی ہے۔ اس کے بعد حبیب گنج اسٹیشن اٹل بہاری واجپائی اسٹیشن )(اٹل اسٹیشن) کے نام سے جانا جائےگا‘‘۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر سندھو راج مہاراجا کے نام پر نہیں رکھا گیا ہے۔ حالاںکہ 2018 میں آئی خبروں کے مطابق، حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن ابھی تک نام بدلنے کو لے کر ایسا کوئی آفیشیئل اعلان نہیں ہوا ہے۔
پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے مغربی وسط ریلویز کے سی پی آر او راہل جے پوریار سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ سے جڑی انہیں جانکاری دی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ افواہ گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی۔ جس شخص نے فیس بک پر اسے شیئر کیا تھا اس سے ہم نے ڈلیٹ کروا دیا تھا لیکن تب تسک یہ فرضی حًر وائرل ہو چکی تھی۔ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدلے جانے کی خبر پوری طرح غلط ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج جے راجا بھوج ٹی وی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام نہیں بدلا گیا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں