X
X

فیکٹ چیک: پی ایم مودی کے سامنے لگے ٹی وی پر ایڈٹ کر کے جوڑا گیا ہے پاکستانی لیڈر سعد رضوی کا ویڈیو

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں پی ایم مودی مولانا سعد رضوی کا بیان نہیں دیکھ رہے تھے، بلکہ جولائی 2019 میں ٹی وی پر چندریان-2 کے لانچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ رہے تھے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 3, 2024 at 04:36 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے چیف سعد رضوی کا بیان دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو اصل ہے اور پی ایم مودی سعد رضوی کا بیان دیکھ رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں پی ایم مودی مولانا سعد رضوی کا بیان نہیں دیکھ رہے تھے، بلکہ جولائی 2019 میں ٹی وی پر چندریان-2 کے لانچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ رہے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’شیر تو وہ کہ جب للکارے تو کفر بھی لرز جائے نریندر مودی بھی دیکھ کر حیران ہے‘’۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئےسب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ہندوستان ٹائمس کی ویب سائٹ پر 22 جولائی 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں پی ایم مودی کسی کا بیان سنتے ہوئے نظر نہیں آئے۔ خبر میں گئی معلومات کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان 2 کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھا۔

دوردشن نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کیا ہے یہاں بھی پی ایم مودی کو چندریان 2 کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/DDNational/status/1153343587842580480

اصل اور ایڈیٹڈ ویڈیو کے درمیان فرق کو یہاں صارف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ایم مودی کا یہ ویڈیو اس سے قبل ایک دیگر ایڈٹ کے ساتھ وائرل ہو چکا ہے اور اس وقت وشواس نیوز نے فیکٹ چیک کے دوران ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے بی جے پی کے ترجمان وجے سونکر شاستری سے رابطہ کیا تھا ۔ انہوں نے ہمیں بھی تصدیق دیتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔

قابل غور ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد رضوی ہیں، اور انہیں کے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے جوڑا گیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں پی ایم مودی مولانا سعد رضوی کا بیان نہیں دیکھ رہے تھے، بلکہ جولائی 2019 میں ٹی وی پر چندریان-2 کے لانچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ رہے تھے۔

  • Claim Review : پی ایم مودی سعد رضوی کا بیان دیکھ رہے ہیں۔
  • Claimed By : FB User- Syed Raheel
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later