X
X

فیکٹ چیک: آسٹریلیا کے کرکٹ میدان میں کھڑے پی ایم مودی کی تصویر اڈیٹڈ ہے، نہیں پہنے تھے کرکٹ ٹیم کی ڈریس

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پی ایم مودی کی اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں موقع پر وزیر اعظم موجود ضرور ہیں حالاںکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی نہیں پہنی تھی۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 14, 2023 at 05:33 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ کرکٹ ٹیم کے کپڑے پہنے ہوئے میدان میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پی ایم مودی کی اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں موقع پر وزیر اعظم موجود ضرور ہیں حالاںکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی نہیں پہنی تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آسٹریلیا کے خلاف بدترین فارفامنس کے بعد مودی خود میدن میں آگئے۔ ہر حال میں ملک کی اچھائی کی کوشش کررہے ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اصل تصویر زی نیوز انگلیش کے ٹویٹر ہینڈل پر 9 مارچ کو ٹویٹ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’وزیر اعظم مودی، وراٹ کوہلی اور روہت شرما آسٹریلیا کے اسٹیڈئم میں قومی ترانہ پڑھتے ہوئے‘۔

اطلاعات و نشریات نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے اسی موقع کا وائرل ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہاں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کی جرسی نہیں پہنی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/ianuragthakur/status/1633697582244397056

اصل اور وائرل تصویر کے درمیان فرق کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن میں اسپورٹس کو کوور کرنے والے صحافی ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر ایڈیٹڈ ہے۔

جواد احمد کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور انہیں 5 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پی ایم مودی کی اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ اصل تصویر میں موقع پر وزیر اعظم موجود ضرور ہیں حالاںکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی نہیں پہنی تھی۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later