فیکٹ چیک: نائیجیریا میں مظاہرہ کر رہے لوگوں کے پلے کارڈ پر ایڈٹ کر کے چپکائی گئی ہے سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر

ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ اصل تصویر سے چھیڑ خانی کر کے سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگائی گئی ہے۔ اصل تصویر میں نائجیریا کے نوجوان وہاں کی پولیس کے ایک دستہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ لوگوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں نظر آرہے لوگوں کے ہاتھوں میں تختیاں ہیں۔ ان تختیوں پر سشانت سنگھ راجپوت کی تصاویر کے ساتھ ان کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے میسج لکھے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ اصل توصویر سے چھیڑ چھاڑ کر کے سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگائی گئی ہے۔ اصل تصویر میں نائیجیریا کے نوجوان وہاں کی پولیس کے ایک دستہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ میں کچھ لوگوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں 3 لوگ احتجاج کرتے ہوئے دکھ رہے ہیں، جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ ہیں۔ ان تختیوں پر سشانت سنگھ راجپوت کی تصاویر کے ساتھ ان کے لئے انصاف کی مانگ کرتے ہوئے مسیج لکھے گئے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے
‘Nigeria unites for the justice for Sushant’.

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اسی سرچ میں ہمارے ہاتھ ’دا نیشن آن لائین اینگ ڈاٹ نیٹ‘ کی ایک خبر میں یہ تصویر لگی۔ اس خبر میں استعمال اصل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ہاتھ میں لگی تختیوں پر سشانت سنگھ راجپوت کی تصاویر نہیں تھیں، بلکہ نائیجیریا کے پولیس دستہ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے میسج لکھے تھے۔ خبر کی سرخی تھی
“#ENDSARS and Nigeria’s chaotic security system”
خبر کو 15 اکتوبر کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

یہ تصویر ہمیں سی این این ڈاٹ کام کی ایک خبر میں بھی ملی۔ 13 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی خبر میں استعمال اس تصویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ہاتھ میں لگی تختیوں پر سشانت سنگھ راجپوت کی تصاویر نہیں، بلکہ نائیجیریا کے پولیس کے ایک دستہ کو ہٹانے کی مانگ کرتے میسج تھے۔

ہمیں یہ اصل تصویر ’افریقہ بزنیس انسائڈر ڈاٹ کام‘ پر بھی ملی۔

اس تصویر کو لے کر مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے بزنیس انسائڈر افریقہ کے لئے اس خبر کو لکھنے والے ایڈیٹر وکٹر آلو ول سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ، ’’وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر میں لوگ پولیس کے ایک دستہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ نائیجیریا میں ہندوستان اداکار سشانت سنگھ کو لے کر ایسے کسی مظاہرہ کی کوئی خبر نہیں آئی ہے‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 348 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ تصویر صحیح نہیں ہے۔ اصل تصویر سے چھیڑ خانی کر کے سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگائی گئی ہے۔ اصل تصویر میں نائجیریا کے نوجوان وہاں کی پولیس کے ایک دستہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts