وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ ہماری پڑتال میں پتہ چلا کہ یمن کے اسماعیل ہادی نام کے شخص کے لاش کی تصویر کو کچھ لوگ گجرات کے پپتو شکلا کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ایک متوفی شخص کے پاس کتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو لے کر کئے جا رہے دعوی میں کہا گیا ہے کہ یہ تصویر گجرات کی ہے۔ وشواس نیوز نے اب اس تصویر کی پڑتال کی تو ہمیں پتہ چلا کہ یمن کی ایک تصویر کو گجرات کی بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں وائرل پوسٹ کا دعوی فرضی نکلتا ہے۔ تصویر کا گجرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیس بک صارف ’نونیت شرما‘ نے 24 اکتوبر کو ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ تصویر گجرات کے بےگھر شخص پپو شکلا جی کی ہے۔ انگریزی میں لکھا ہے
This is a dead body of Mr. Pappu Shukla ji, a homeless man from Gujarat State (India) who took care of abandoned dogs for many years. He died yesterday and his beloved dogs surrounded and protected his body, refusing to leave his side.. May Pappu Shukla ji Rest In Peace
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہوئی تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں یہ تصویر کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ویب سائٹ پر بھی ملی۔ اس میں اس تصویر کو یمن کا بتایا گیا۔ یہ تصویر ہمیں الجریزہ ویب سائٹ پر ملی۔
اس میں بتایا گیا کہ یہ زمین میں سڑک کے کنارے ایک شخص کی موت کے بعد اس کے کتوں نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ خبر الجزیرہ کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی ملی، اسے 21 اکتوبر کو ٹویٹر کیا گیا تھا۔
تصویر کو ندوا داؤسارائی نام کی ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے شخص کا نام اسماعیل ہادی بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ معاملہ یمن کا تھا۔
تصویر کو لے کر ہم نے احمد آباد کے کلیکٹر سری سندیپ جے سانگلے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے جانکاری دی کہ ایسا کوئی معاملہ یہاں پیش نہیں آیا ہے۔ تصویر کو لے کر کچھ مقامی صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے بھی ایسے کسی معاملہ کو مسترد کیا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ ہماری پڑتال میں پتہ چلا کہ یمن کے اسماعیل ہادی نام کے شخص کے لاش کی تصویر کو کچھ لوگ گجرات کے پپتو شکلا کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں