X
X

فیکٹ چیک: انسانوں کے چہرے پر رہنے والی ڈیموڈیکس نامی مخلوق کی نہیں ہے یہ تصویر، دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پرتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر انسانی جلد پر رہنے والے مائٹ ڈیمو ڈیکس کی نہیں بلکہ ایک ریشم کے کیڑے کی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 1, 2022 at 02:12 PM
  • Updated: Oct 2, 2022 at 04:11 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں انسانوں کے چہرہ پر رہنے مخلوق ڈیموڈیکس کے بارے میں معلومات دی گئی ہے اور ساتھ ہی ایک خوفناک سے نظر آنے والے جانور کی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ڈیموڈیکس کی تصویر ہے۔ جب وشواس نیوز نے اپنی پرتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر انسانی جلد پر رہنے والے مائٹ ڈیمو ڈیکس کی نہیں بلکہ ایک ریشم کے کیڑے کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے پوسٹ کو شیئر کیا جس میں ایک کیڑے کی تصویر بنی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے، ’اس مخلوق کو ڈیموڈیکس کہا جاتا ہے اور یہ ہر انسان کی آنکھوں کی پلکوں کے اندر رہتی ہے۔ یہ رات کو اس وقت باہر نکلتے ہیں جب آپ سو رہے ہوتے ہیں، یہ آپ کے چہرے پر چلتے ہیں۔ اس کے نر اور مادہ آپ کے چہرے پر ملاپ کرتے ہیں اس کی مادہ آپ کے چکوں کے ہر بال کے اندر 20 سے 24 انڈے دیتی ہیں ، اس کیڑے کا کام ہر روز آپ کی مردہ جلد کو کھانا ہے تا کہ نی جلد بن سکے ، یعنی جب آپ سور ہے ہوتے ہیں تو یہ قدرتی کاسمیٹک کا عمل انجام دیتا ہے۔ یادرکھیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں بے کار ہیں تو بھی آپ ۔ لاکھوں جانداروں کی روزی اور زندگی کا ذریعہ ہیں۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اسنیپٹنگ ٹول سے تصویر کو کراپ کیا اور گوگل لینس کے ذریعے سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر متعدد ویب سائٹ پر ملی۔

انہیں ویب سائٹ کے لنک میں ہمیں یہ تصویر سانئس فوٹو ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’سلک وارم (بومبیکس موری) سر۔ پالے ہوئے ریشم کے موتھ کے لاروا کے سر کا رنگین سکیننگ الیکٹران مائکروگراف، اس کی سادہ آنکھیں (سیاہ دھبے، بائیں اور دائیں) اور منہ کے حصے (درمیان) کو دکھا رہا ہے۔ ریشم کی پیداوار کے لیے ریشم کے کیڑے استعمال کیے جاتے ہیں‘۔ اس تصویر کے ساتھ ہمیں فوٹو کریڈٹ میں بھی سائنس فوٹو کا لوگو اور نام نظر آیا۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ای میل کے ذریعے سائنس فوٹو سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ ہمارے میل کا جواب دیتے ہوئے سائنس فوٹو لائبریری کے سیلس ڈائریکٹر سائمن اسٹون نے بتایا کہ یہ تصویر ریشم کے کیڑے کی ہے۔ اور تصویر کا کریڈٹ سائنس فوٹو لائبریری کی آئی آف سائنس کا ہے۔

ہیلتھ لائن کی ویب سائٹ پر ڈیمو ڈیکس کے متعلق دی گئی معلومات کےمطابق، ’ڈحموڈیکس فولیکیلورم ایک قسم کی مائٹ (ایک قسم کا بےحد چھوٹا کیڑا) ہے۔ یہ ڈیموڈیکس مائٹس کی دو اقسام میں سے ایک ہے، دوسری ڈیمو ڈیکس بریوس ہے۔ یہ ڈیموڈیکس مائٹ کی سب سے عام قسم بھی ہے۔ڈیموڈیکس فولیکیولورم انسانی جلد پر بالوں کے فولیکلس کے اندر رہتا ہے، جلد کے مردہ خلیوں کو کھاتے ہیں۔ ڈیموڈیکس بریوس کے برعکس، یہ قسم زیادہ تر چہرے پر پائی جاتی ہے۔ یہ ذرات آنکھوں کے گرد سب سے زیادہ پائے جاتے ہیں، جو لڈس اور پلکوں کو متاثر کرتے ہیں‘۔ اس آرٹیکل میں ہمیں ڈیموڈیکس کی تصویر بھی دیکھنے کو ملی۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف غیث الدین کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پرتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر انسانی جلد پر رہنے والے مائٹ ڈیمو ڈیکس کی نہیں بلکہ ایک ریشم کے کیڑے کی ہے۔

  • Claim Review : یہ تصویر ڈیموڈیکس کی ہے۔
  • Claimed By : غوت الدین
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later