فیکٹ چیک: سیب کھاتے بھالووں کی یہ تصویر کشمیر کی نہیں، بلکہ یو ایس کے کنزرویشن سنٹر کی ہے

سیب کھا رہے بھالووں کی یہ تصویر کشمیر کی نہیں، بلکہ امریکہ کے ایک کنزرویشن سینٹر کی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کالے بھالووں کا ایک جھنڈ درخت کے نیچے بیٹھا سیب کھا رہا ہے، جبکہ ان کےآگے کافی سارے سیب زمین پر پڑے ہوئے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ تصویر کشمیر کی ہے۔ وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ تصویر یو ایس کے نیو ہیمپشائر میں واقع کلہم بیئر سنٹر کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پر یہ پوسٹ ’عرض کشمیر‘ نام کے پیج پر شیئر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انگریزی میں کیپشن لکھا گیا ہے، ’’کشمیر میں کہیں سیب کھاتے ہوئے بھالو‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں سرچ کیا۔ ہمیں یہ تصویر ڈمپلی نام کی ویب سائٹ پر 26 سمتبر 2020 کو شائع ہوئی ایک رپورٹ میں ملی۔ یہاں تصویر پر ٹویٹر صارف جان فسکو کو کریٹڈ دیاگیا ہے۔ جان فسکو کے ٹویٹر پروفائل کے مطابق، وہ امریکی اسکرین رائٹر ہیں۔

اس کے بعد ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کی مدد سے سرچ کیا تو ہمیں وائرل فوٹو جان فسکو کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی مل گئی، جہاں انہوں نے یہ تصویر 25 سمتبر 2020 کو ہی پوسٹ کی تھی۔

اس ٹویٹر میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر کہاں کھینچی گئی تھی، لیکن جان فسکو کے پروفائل ڈسکرپشن میں ہمیں کلہم بیئر سنٹر کا لنک ملا۔

وشواس نیوز نے پڑتال کی کہ کلہم بیئر سنٹر یو ایس کے نیو ہیمپشائر کا ایک ایمینل ریسکیو سینٹر ہے۔

ہم نے وائرل پوسٹ کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے کلہم بیئر سینٹر کو ای میل بھیجا۔ ہمارے ای ایمل پر کلہم بیئر سنٹر سے ڈیبرو کلہم نے جواب دیا۔ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ وائرل تصویر دا کلہم بیئر سنٹر، نیو ہیمپشائر سے ہی گئی ہے۔ تصویر میں کالے رنگ کے بھالو کے بچے ہیں جن کی ہم دیکھ ریکھ کر رہے ہیں۔ یہ بھالو ہمارے دوست جان فسکو کے بغیچے کے تازہ سیب کھا رہے تھے۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کےساتھ شئیر کرنے والے فیس بک پیج ’عرض کشمیر‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو 9917 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: سیب کھا رہے بھالووں کی یہ تصویر کشمیر کی نہیں، بلکہ امریکہ کے ایک کنزرویشن سینٹر کی ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts