فیکٹ چیک: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی نہیں ہے یہ تصویر، دعوی گمراہ کن ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون دروپدی مرمو نہیں ہیں۔ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی خاتون دروپدی مرمو کی رشتہ دار ہیں۔
- By: Umam Noor
- Published: Jul 30, 2022 at 03:46 PM
- Updated: Jul 30, 2022 at 04:52 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر نو منتخب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے نام سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو کچن میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ صدر دروپدی مرمو ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون دروپدی مرمو نہیں ہیں۔ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی خاتون دروپدی مرمو کی رشتہ دار ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ عام سی خاتون انڈیا کی صدر منتخب ہو گئیں ہیں، ان کا نام دروپدی مرمو ہے،ان کے سادہ سے طرز زندگی اور امارت کا اندازہ ان کے گھر سے لگا لیں، ان کا تعلق دراوڑی قبائل سے ہے.دروپدی مرمو تعلیم کے مقدس پیشے کے لیے جانی جاتی ہیں، زندگی بھر علم کی روشنی پھیلائی اور ہندوستانی لوگوں کے دل جیت لیے۔باقی اپنے پاکستانی سیاستدانوں، جاگیرداروں، ججوں، جرنیلوں، بیورکریٹس کے گھر، بنگلے، محلات، اور رہن سہن کا بھی اندازہ لگا لیں، اور سیاسی وابستگی بالائے طاق رکھ کر سنجیدگی سے سوچیں، کہ کیسے ان سب نے مل کر اس ملک کو لوٹا،یہی وجہ ہے انڈیا کے زر مبادلہ کے زخائر 600 ارب ڈالر سے زائد ہیں اور وہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشیت ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، ہندوستانی معیشیت کی کامیابی یہی ہے کہ وہاں کے کروڑوں غریب حالیہ پندرہ بیس برسوں میں غربت سے نکل کر لوئر مڈل یا مڈل کلاس میں شامل ہوئے ہیں معیشیت کا پہیہ تیز چلانے کے لئے کسی بھی ملک کی ترقی میں سب سے زیادہ کردار وہاں کے یہی دو طبقات کرتے ہیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں شیلا بھٹ نام کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر یہی وائرل تصویر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’1-دروپدی مرمو کی جائے پیدائش اپربیڈا ہے۔ 2-دروپدی مرمو کے خاندان نے مٹی کے گھر کی تزئین و آرائش کی ہے۔ 3- ان کے گھر کے اندر باورچی خانہ‘۔
دروپدی مرمو کے آبائی گھر کے ویڈیو کو تلاش کرنا ہم نے شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں اویڈیا کے ساکشی ٹی وی کے ویری فائڈ یوٹویب چینل پر ایک ویڈیو ملا جس میں وائرل تصویر سے ہی ملتی جلتی خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ خاتون رپورٹر کو بتاتی ہیں کہ وہ دروپدی مرمو کے بھتیجے کی بیوی ہیں۔
وائرل کی جا رہی خاتون کی تصویر اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی درمیان فرق صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے صدر دروپدی مرمو کے سابق پرسنل سکریٹری سے جے پی داش سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خاتون دروپدی مرمو نہیں ہے۔
دہردی تصدیق کے لئے ہم نے نیوز 18 اڈویا کے سینئر روپرٹر سارات پیکرے سے بھی رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے بھی ہمیں تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل تصویر میں نظر آرہا کچن دروپدی مرمو کے آبائی گھر کا ہے اور اس میں نطر آرہی خاتون ان کی رشتہ دار دلاری ٹوڈو ہیں۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا شیخ زیاالدین
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل تصویر میں نظر آرہی خاتون دروپدی مرمو نہیں ہیں۔ وائرل پوسٹ میں نظر آرہی خاتون دروپدی مرمو کی رشتہ دار ہیں۔
- Claim Review : یہ عام سی خاتون انڈیا کی صدر منتخب ہو گئیں ہیں، ان کا نام دروپدی مرمو ہے
- Claimed By : Shaikh Ziauddin Shaikh
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔