X
X

فیکٹ چیک: شعیب ملک سے طلاق کے بعد محمد شمی اور ثانیہ مرزا کی شادی کا دعوی فرضی، ایڈیٹڈ تصویر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی ثنایہ مرزا اور محمد شمی کی ایک ساتھ شادی کے جوڑے میں نظر آرہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ الگ الگ تصاویر کو جوڑ کر دونوں کی شادی کا فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 24, 2024 at 05:28 PM
  • Updated: Jan 24, 2024 at 06:54 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرتے ہوئے تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جس کے بعد بھارت پاکستان میں یہ سوشل میڈیا پر روز تک چھائی رہیں۔ شعیب ملک کی حالیہ شادی کی تصاویر کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹیم نے بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے اس بات کی تصدیق دی کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا طلاق تقریبا دو ماہ قبل ہو چکا ہے۔ اب انہیں سب کے درمیان ثانیہ مرزا اور بھارتیہ کرکٹر محمد شمی کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دونوں کو شادی کے جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں ثانیہ مرزا اور محمد شمی نے شادی کر لی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی ثنایہ مرزا اور محمد شمی کی ایک ساتھ شادی کے جوڑے میں نظر آرہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ الگ الگ تصاویر کو جوڑ کر دونوں کی شادی کا فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سنا ہے ثانیہ مرزا نے بھی انڈین فاسٹ باؤلر محمد شامی سے شادی کرلی ہے ؟؟‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں ثانیہ مرزا اور محمد شمی کی شادی کی کوئی خبر نہیں ملی۔ ثانیہ مرزا اور محمد شمی نے نا ہی ایسی کوئی خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، انسٹاگرام یا فیس بک پر شیئر کی ہے۔

وائرل کئے جا رہے کولاج میں تین مختل تصاویر ہیں۔ پہلی تصویر میں محمد شمی اور ثانیہ مرزا کو ساتھ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں دوسری اور تیسری تصویر دونوں کی الگ الگ ہیں۔ انہیں تینوں تصاویرکو شیئر کرتے ہوئے یہ فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔

پہلی تصویر

ٹویٹر پوسٹ میں دی گئی تصویر

وائرل کی جا رہی پہلی تصویر کو گوگل لینس کئے جارنے پر ہمیں یہ تصویر انڈیا ٹائمس کی فوٹو گیلری میں ملی۔یہاں تصویر ثنانیہ مرزا کے ساتھ شعیب ملک کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر سال 2010میں ہوئی دونوں کی شادی کے دوران کی ہے۔

تصویر سورس: پی ٹی آئی

یہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کے دوران فوٹو ہے اور اسی میں ایڈٹ کر کے شعیب ملک کی جگہ محمد شمی کی تصویر کو چپکایا گیا ہے۔

دوسری تصویر

فیس بک

وائرل کی جا رہی دوسری تصویر ہمیں اے بی پی لائیو کی فوٹو گیلری میں ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کی ہے۔

تصویر: اے بی پی نیوز

تیسری تصویر

وائرل کی جارہی اس تیسری تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کرنے پر ہمیں یہ فوٹو محمد شمی کے انسٹاگرام ہینڈل پر 19 جنوری 2024 کو شیئر ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

https://twitter.com/MdShami11/status/1748330987359273014

ثنایہ مرزا اور محمد شمی کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں کرکٹ کو کوور کرنے والے سینئر کارسپانڈینٹ ابھیشیک تریپاٹھا سے رابطہ کیا اور انہوں نے بھی ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ثانیہ مرزا اور محمد شمی کی ایک دوسرے سے شادی نہیں ہوئی ہے۔ یہ دعوی فرضی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ایک (ٹویٹر) صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پیا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی ثنایہ مرزا اور محمد شمی کی ایک ساتھ شادی کے جوڑے میں نظر آرہی تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ الگ الگ تصاویر کو جوڑ کر دونوں کی شادی کا فرضی دعوی کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ثانیہ مرزا اور محمد شمی نے شادی کر لی ہے۔
  • Claimed By : ایکس: نصیر اعوان
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later