فیکٹ چیک: بوریاں لے جا رہی خواتین کی یہ تصویر اسلام آباد کی ہے، بھارت کی بتا کر وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی کو فرضی پایا۔ اصل میں یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد کی ہے، جسے بھارت کی بتایا جا رہا ہے۔ لوگ اسلام آباد کی پرانی تصویر کو بھارت کی بتا کر غلط دعوی سے شیئر کر رہے ہیں۔
- By: Jyoti Kumari
- Published: Jun 18, 2024 at 05:46 PM
- Updated: Jul 19, 2024 at 05:09 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ دو خواتین کی بوریاں اٹھائے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ کچھ صارفین اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویر بھارت کی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی کو فرضی پایا۔ اصل میں یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد کی ہے، جسے بھارت کی بتایا جا رہا ہے۔ لوگ اسلام آباد کی پرانی تصویر کو بھارت کی بتا کر غلط دعوی سے شیئر کر رہے ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک پیج ہندو راشٹریہ سینا نے 14 جون 2024 کو وائرل ہونے والی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’500 ہوں یا 8500، تاج محل اور لال قلعہ کی مالکن ہمیشہ لائن میں کھڑی ہوتی ہیں‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
ہم نے وائرل تصویر کی چھان بین کے لیے آن لائن ٹولز کا استعمال کیا۔ گوگل لینس میں تصویر اپ لوڈ کرنے اور سرچ کرنے کے بعد ہمیں نیوز 18 کی ویب سائٹ پر تصویر سے متعلق خبریں ملیں۔ 10 جنوری 2023 کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق یہ اسلام آباد، پاکستان کی تصویر ہے۔ تصویر کے کیپشن کے مطابق، “خواتین اسلام آباد میں حکومت کے زیر کنٹرول قیمتوں پر گندم کے آٹے کی بوریاں لے کر جا رہی ہیں۔” اس تصویر کا کریڈٹ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے فوٹوگرافر عامر قریشی کو دیا گیا ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں ڈان نیوز کے تصدیق شدہ ایکس ہینڈل پر وائرل تصویر ملی۔ 10 جنوری 2023 کو شیئر کی گئی پوسٹ میں اس کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن کے مطابق ’’مارکیٹ میں آٹے کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے لوگ 10 کلو سستا آٹا خریدنے کے لیے گھنٹوں لمبی قطاروں میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔‘‘ پوسٹ میں اور بھی بہت سی تصویریں ہیں۔
اس سے قبل بھی یہ تصویر ہندوستان کی بتائی گئی تھی۔ اس وقت ہم نے تصویر کا جائزہ لیا۔ ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر عادل علی سے رابطہ کیا تھا۔ اور انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر پاکستان کے شہر اسلام آباد کی ہے۔ یہ خواتین سرکاری دکانوں سے آٹا لے جا رہی تھیں۔
آخر میں فیس بک پیج کو اسکین کیا جس نے پوسٹ شیئر کی تھی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کے 375.2ہزار ممبرز ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل دعوی کو فرضی پایا۔ اصل میں یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد کی ہے، جسے بھارت کی بتایا جا رہا ہے۔ لوگ اسلام آباد کی پرانی تصویر کو بھارت کی بتا کر غلط دعوی سے شیئر کر رہے ہیں۔
- Claim Review : یہ تصویر بھارت کی ہے۔
- Claimed By : ایف بی پیج: ہندو راشٹریہ سینا
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔