X
X

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کو ظاہر کرتی یہ تصویر، اصل نہیں، اے آئی ہے

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ احتجاج کی علامتی تصویر ہے، جسے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ ٓس تصویر کے اصل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 6, 2024 at 06:01 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس ہنگامے کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں سڑک پر ایک بڑا ہجوم نظر آ رہا ہے۔ جس میں کچھ لوگ ایک کھمبے پر بنگلہ دیش کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، صارفین اسے اصلی سمجھ کر مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ احتجاج کی علامتی تصویر ہے، جسے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ ٓس تصویر کے اصل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔

وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، فیس بک صارف نے لکھا، “بھوک اور بے روزگاری اکثر تختوں کو کھا جاتی ہے!! عوام سڑکوں پر نکل جائے تو وزیر اعظم کو بھی ملک سے بھاگنا پڑتا ہے!! تصویر آج بنگلہ دیش سے آئی ہے۔ #شیخ حسینہ #بنگلہ دیش‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو کو ورژن یہاں دیکھیں ۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو غور سے دیکھا۔ ہمیں تصویر میں بہت سی خامیاں نظر آئیں۔ تصویر میں کھمبے پر چڑھنے والے افراد کے ہاتھ اور ٹانگیں مصنوعی دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ نیچے کھڑا ہجوم دھندلا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں نظر آنے والی جھاڑیاں بھی دھندلی نظر آرہی ہیں۔ علاوہ ازیں پیچھے والی عمارت کا ڈھانچہ بھی ٹیڑھا ہے۔ اس تصویر میں نظر آنے والی کمیوں کو دیکھنے کے بعد ہمیں شبہ ہوا کہ یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ بنائی گئی ہے۔

وائرل تصویر کو ہم نے ہائیو ماڈریشن پر اپ لوڈ کیا ، جو اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو چیک کرنے کا ایک ٹول ہے ۔ اس میں اےآئی کے ذریعے تصویر بننے کا امکان 99.6 فیصد پایا گیا۔

تصویر کو ایک اور ٹول ایز ایٹ اے آئی ڈاٹ کام پر بھی تلاش کیا ۔ یہاں اے آئی کے ذریعے وائرل تصویر بننے کا امکان 64 فیصد تھا۔

ہم نے تصویر کے حوالے سے اے آئی کے ماہر بھارگو والیرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ بنائی گئی ہے، اس میں بہت سی خامیاں صاف نظر آرہی ہیں۔

خبروں کے مطابق بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے درمیان وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم اس کے بعد بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار، توڑ پھوڑ اور تشدد حتیٰ کہ قتل کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ اس کیس سے متعلق خبریں ڈھاکہ ٹریبیون پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

ساتھ ہی، موجودہ پیش رفت کو دیکھتے ہوئے، ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے احکامات تک بنگلہ دیش کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ہنگامی فون نمبر 8801958383679، 8801958383680، 8801937400591 پر رابطے میں رہیں۔

اب تصویر شیئر کرنے والے پیج کو اسکین کرنے کا وقت تھا۔ ہم نے پایا کہ 50 ہزار لوگ پیج کو فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر اصلی نہیں ہے بلکہ احتجاج کی علامتی تصویر ہے، جسے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ ٓس تصویر کے اصل ہونے کا دعوی فرضی ہے۔

  • Claim Review : بنگلہ دیش کے تشدد کی تصویر۔
  • Claimed By : FB Page- UP ToDay News India ORAI
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later