فیکٹ چیک: محمد بن سلمان کے نام سے مفت حج فارم کے دعوی کے ساتھ فرضی لنک وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل لنک فرضی ہے۔ محمد بن سلمان کی جانب سے ایسا کوئی لنک جاری نہیں کیا گیا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک لنک وائرل ہو رہا ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے 400 ہزار سے زائد لوگوں کو مفت میں حج کرنے کی اسکیم نکالی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ ایک لنک بھی شیئر کیا جا ہا ہے اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس لنک سے اپنے فارم کو بھر دیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل لنک فرضی ہے۔ محمد بن سلمان کی جانب سے ایسا کوئی لنک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ صارفین کو اس قسم کے فرضی لنک پر اپنی ذاتی معلومات شیئر نہیں کرنی چاہئے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’حج! حج!! حج
ہر کوئی 2023 فری اسپانسر شپ حج سکیم کے لیے اپلائی کر سکتا ہے
محمد بن سلمان رقم ادا کیے بغیر اس سال حج کرنے کے خواہشمند ہر فرد کے لیے 400 ہزار سے زائد حج سلاٹ فراہم کر رہے ہیں۔
اب یہ خبر نہیں رہی۔
اب لگائیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل دعوی کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے متعلقہ الفاظ کے ساتھ گوگل پر سرچ کیا ہے۔ ہمیں سرچ میں ایسی کوئی بھی رپورٹ نہیں ملی جو وائرل دعوی کی تصدیق کرتی ہو۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے پوسٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کیا۔ لنک پر کلک کرنے پر لکھا تھا کہ یہ سائٹ محفوظ نہیں ہے۔ یہ لنک آپ کو سافٹ ویئر انسٹال کرنے یا آپ کی ذاتی معلومات (مثال کے طور پر پاس ورڈ، فون نمبر یا کریڈٹ کارڈز) جمع کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ لنک ہمیں ’حجج-2023 ڈاٹ آفر می 247 ڈاٹ کام‘ نام کے لنک پر لے گیا۔

حجج-2023 ڈاٹ آفر می 247 ڈاٹ کام کے بارے میں سرچ کرنے پر ہمیں اسکیم ایڈوائزر نام کی ویب سائٹ پر ایک آرٹیکل ملا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویب سائٹ فرضی ہے۔

انہیں فرضی ویب سائٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائبر ماہر انوج اگروال کہتے ہیں کہ اس قسم کے لنکس ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ ایسے لنکس پر کلک نہیں کرنا چاہیے‘‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق معلومات دیتے ہوئے سعودی عرب کے صحافی سعد حربی نے بتایا کہ ’’یہ لنک فرضی ہے لوگوں ایسی چیزوں پر یقین نہیں کرنا چاہئے‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف نائجیریا کا رہنے والا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل لنک فرضی ہے۔ محمد بن سلمان کی جانب سے ایسا کوئی لنک جاری نہیں کیا گیا ہے۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts