فیکٹ چیک: انڈیگو ایئرلائنز نے نہیں لگایا پوپی۔بہار کے لوگوں پر پابنید، پوسٹ فرضی ہے

جہاز کی کھڑکی پر گٹکا تھوکتے پائے جانے پر انڈیگو ایئر لائنز نے یوپی اور بہار کے لوگوں پر پابندی لگا دی ہے

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ انڈیگو ایئر لائنز سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے، جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انڈیگو ایئر لائنز نے یوپی اور بہار کے لوگوں پر جہاز کی کھڑکی پر گٹکا تھوکتے پائے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی چھان بین کرتے ہوئے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ انڈیگو نے اپنی پروازوں پر یوپی-بہار کے لوگوں پر پابندی نہیں لگائی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

روہاں ماہ کی 11 اگست کو فیس بک صارف حبیب بوگی کی جانب سے شیئر کی گئی وائرل پوسٹ میں انڈیگو طیارے کی تصویر شیر کی جس میں ایک دیگر فوٹو بھی ہے اور اس میں طیارے کی کھڑکی پر گٹکا تھوکنے کیکے نشان ہیں۔ جبکہ تصویر کے اندر انگریزی، اردو ترجمہ میں لکھا ہے: ’جہاز کی کھڑکی پر گٹکا تھوکتے پائے جانے پر انڈیگو ایئر لائنز نے یوپی اور بہار کے لوگوں پر پابندی لگا دی ہے’۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے سب سے پہلے گوگل نیوز سرچ کے ذریعے اس پوسٹ کو تلاش کرنا شروع کیا۔ ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کوئی خبر سچ ہوتی تو ضرور سرخیوں میں ہوتی۔

وائرل پوسٹ میں ہمیں ہندوستان ٹائمز کا ایچ ٹی لوگو نظر آیا، لیکن تلاش میں ہمیں ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ پر ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اسی تلاش میں، ہمیں وہی پوسٹ ملی جو فیس بک پر ‘دا بندو ٹائمس’ نامی فیس بک پیج کے ذریعے شیئر کی گئی ہے اور اس پیج کے لوگو پر ہندوستان ٹائمز سے ملتا جلتا ایک لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پوسٹ یہاں 7 اگست 2022 کو اس صفحہ سے شیئر کی گئی ہے۔

تحقیقات جاری رکھتے ہوئے، ہم نے انڈیگو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اور فیس بک ہینڈل کو اسکین کیا، لیکن وہاں بھی ہمیں وائرل پوسٹ سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں ملی۔

تصدیق کے لیے وشواس نیوز نے فون کے ذریعے انڈیگو ایئر لائنز سے رابطہ کیا اور ہم نے وائرل پوسٹ کو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ وہاں سے ہمیں بتایا گیا کہ یہ خبر بالکل جعلی ہے۔ اس خبر میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔

ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے وائرل پوسٹ میں استعمال کی گئی دوسری تصویر کو تلاش کیا جس میں طیارے کی کھڑکی پر گٹکے کے تھوکنے کے نشانات ہیں۔ تلاش میں ہمیں یہ تصویر انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ پر 26 مئی 2022 کو شائع ہونے والی خبر میں ملی۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر آئی اے ایس نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور اس کے بعد سے یہ تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف حبیب بوگی کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں معلوم ہوا کہ اس صارف کو 1300 لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: جہاز کی کھڑکی پر گٹکا تھوکتے پائے جانے پر انڈیگو ایئر لائنز نے یوپی اور بہار کے لوگوں پر پابندی لگا دی ہے

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts