X
X

فیکٹ چیک: پاکستان میں دو ماہ قبل ہوئی تھی لوٹ، وائرل ویڈیو کا ممبئی سے کوئی تعلق نہیں

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 2, 2019 at 06:35 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں کم عمر کے چار لڑکوں کو ایک کار لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقہ کا ہے۔ وشواس نیوز نے جب اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ معاملہ ممبئی میں نہیں، بلکہ پاکستان کے کراچی میں پیش آئی تھی۔ اس ویڈیو کا ممبئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پیج راشٹرا وادی سومت نے 29 اکتوبر کو دوپہر کے 1:45 بجے ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’ویڈیو سرویدیا مندر، گھاٹ کوپر، ممبئی کا ہے۔ اگر یہی 19،20 سال کے لڑکے بھگوا کپڑے پہن کے لوٹ کرتے تو پورا ہندوستان کا سیکولرزم خطرہ میں آجاتا۔ اور انٹولرینس گینگ فرضی لنچنگ گینگ سرگرم ہو جاتے‘‘۔

فیس بک پر دوسرے صارفین بھی کراچی کے ویڈیو کو گھاٹ کوپر کے نام پر وائرل کر رہے ہیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ اس کے بعد اس ویڈیو میں سے کچھ گریب نکال کر ہم نے ان وییڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں پاکستان کے جیو نیوز کے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ملا۔ ایک ستمبر 2019 کو اپ لوڈ اس ویڈیو کی سرخی تھی
Karachi Gulbarg mein Dakati ki wardaat main mulawis do larkay griftar

ویڈیو میں بتایا گیا کہ پاکستان کے کراچی کے ہل پارک میں 25 اگست کو چار نوجوانوں نے ایک کار کو لوٹا تھا۔ اس میں سے دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ یہ پہلے بھی ایسی واردات کر چکے ہیں۔

پڑتال کے دوران ہمیں ایک ویڈیو ڈان نیوز کے یو ٹیوب چینل پر بھی ملا۔ اس ویڈیو کو 26 اگست 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ یہ وہی ویڈیو تھا، جو اب ممبئی کے نام پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 4 کم عمر ڈاکوں کی لوٹ۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے ممبئی کے گھاٹ کوپر اسٹیشن میں رابطہ کیا۔ وہاں ہماری بات انسپیکٹر منوج پاٹل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل پوسٹ والا معاملہ ہمارے علاقہ میں نہیں ہوا ہے۔ ویڈیو فرضی ہے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے سے وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’راشٹراوادی سومت‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج سے زیادہ تر فرضی اور معاشرے میں نفرت پھیلانے والی پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں گھاٹ کوپر میں لوٹ والی پوسٹ فرضی نکلی۔ دراصل جس ویڈیو کو ممبئی کے گھاٹ کوپر کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ پاکستان کے کراچی کا دو ماہ پرانا ویڈیو ہے۔

  • Claim Review : 19,20 साल के लड़के भगवा कपड़ा पहन के लूट करते तो भारत का secularism खतरा में आ जाता और इन्टॉलरेंस गैंग फर्जी लिंचिंग गैंग सक्रिय हो जाते
  • Claimed By : FB Page- राष्ट्रवादी सुमित
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later