فیکٹ چیک: تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل کا نہیں ہوا انتقال، افواہ ہو رہی وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان کے مولانا طارق جمیل کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ ایک پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل کا انتقال ہوا ہے۔ صارفین پروڈیوسر طارق جمیل کے انقتال کی خبر کو مولانا طارق جمیل سے جوڑکر فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل کے بارے میں ایک پوسٹ وائرل کی جا رہی ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ان کا انقتال ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان کے مولانا طارق جمیل کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ ایک پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل کا انتقال ہوا ہے۔ صارفین پروڈیوسر طارق جمیل کے انقتال کی خبر کو مولانا طارق جمیل سے جوڑکر فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’تبلیغی جماعت کے مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب انتقال کر گئے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے کی ورڈ کے ذریعہ نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل کے انقتال سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔ ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر 9 اپرل 2023 کو شائع ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’پاکستان ڈراما انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے‘‘۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم مولانا طارق جمیل کے آفیشیئل فیس بک پیج پر پہنچے اور وہاں پانچ گھنٹے قبل شیئر کی گئی ایک پوسٹ بھی ملی۔ مولانا طارق جمیل کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر ان کے چینل پر ان کے لائیو بیان 15 اپریل کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا، ویڈیو میں ہمیں ’توقیر بلوچ‘ نام کے نام کا لوگو نظر آیا۔ اسی نام کے یوٹویب پر سرچ کئے جانے پر ایک ویری فائڈ چینل ملا۔ یہاں اسی ویڈیو کو 9 اپریل 2023 کو اپلوڈ کیا گیا اور ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق، ’طارق جمیل انتقال کر گئے‘۔ حالاںکہ یہاں ویڈیو میں کہیں بھی یہ واضح نہیں ہے کہ کس طارق جمیل سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل کے انتقال کی خبر پوری طرح فرضی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 12 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ پاکستان کے مولانا طارق جمیل کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ ایک پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل کا انتقال ہوا ہے۔ صارفین پروڈیوسر طارق جمیل کے انقتال کی خبر کو مولانا طارق جمیل سے جوڑکر فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts