فیکٹ چیک: پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کا نہیں ہوا انتقال، انسٹاگرام ہیک کے بعد ہوئی فرضی خبر شیئر
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ اداکارہ نے خود بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے وائرل پوسٹ کی تردید کی ہے۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل کو ہیک کر کے یہ فرضی خبر پھیلائی گئی ہے جسے پاکستان کے میڈیا چینلز اور صارفین نے سچ مان کر وائرل کر دیا۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 21, 2023 at 05:01 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کی اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان کے انٹساگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ اداکارہ سعیدہ امتیاز اپنے کمرہ میں مردہ پائی گئی ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ اداکارہ نے خود بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے وائرل پوسٹ کی تردید کی ہے۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل کو ہیک کر کے یہ فرضی خبر پھیلائی گئی جسے پاکستان کے میڈیا چینلز اور صارفین نے سچ مان کر وائرل کر دیا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ عمران خان پہ بننے والی فلم “کپتان” میں جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز آج اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔ ابھی ان کے انتقال کی وجوہات معلوم نہیں کی جا سکیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اے آر وائی، ڈان امیجز، ٹائمس آف کراچی کے ٹویٹر ہینڈل پر سعیدہ امتیاز سے متعلق 18 اپریل کو ٹویٹ کی ہوئی ملی۔
مزید نیوز سرچ میں ہمیں اے آر وائی ٹی وی کی خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق ، ’اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انسٹاگرام ہینڈل سے اسٹوری پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ان ک انتقال ہو گیا ہے اور وہ اپنے کمرہ میں مردہ پائی گئی ہیں۔ خبر میں مزید بتایا گیا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیک کر کے یہ فرضی خبر چلائی گئی۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم سعیدہ امتیاز کے ویری فائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پہنچے اور وہاں پر ان کا ایک ویڈیو بھی ملا جس میں وہ اپنی صحت سے متعلق معلومات دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور ان کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کر کے انقتال کی فرضی خبر پوسٹ کر دی گئی تھی۔
اس وائرل فرضی خبر کے بارے میں وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی عادل علی نے بتایا کہ یہ افواہ سعیدہ امتیاز کے ویری فائڈ ہینڈل سے شیئر کی گئی تھی اور پھر بڑی میڈیا اداروں نے بھی اس خبر کو حقیقت مان لیا لیکن بعد میں یہ پتہ چلا کہ فرضی خبر ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور صارف کو 4.4 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ اداکارہ نے خود بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے وائرل پوسٹ کی تردید کی ہے۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل کو ہیک کر کے یہ فرضی خبر پھیلائی گئی ہے جسے پاکستان کے میڈیا چینلز اور صارفین نے سچ مان کر وائرل کر دیا۔
- Claim Review : اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز آج اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں
- Claimed By : Faisal Shahzad
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔