X
X

فیکٹ چیک: پرچم کو جلانے کی یہ تصویر پاکستان کے ملتان کی ہے، شاہین باغ کی نہیں

دہلی کے شاہین باغ میں ترنگا جلائے جانے کے معاملہ کے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تصویر 2015 میں پاکستان کے ملتان میں ہوئے ہندوستانی مخالف مظاہرے کی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Feb 6, 2020 at 07:07 PM
  • Updated: Mar 31, 2020 at 12:07 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ لوگوں کو پرچم جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ دہلی کے شاہین باغ کا ہے، جہاں مسلمانوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے ترنگے کو جلا دیا۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ ترنگے کو جلائے جانے کی یہ تصویر پاکستان کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف ’راج کمار‘ نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’آئین بچاؤ کی ریلی میں ترنگا جلا رہے ہیں غدار قوم مسلمان بائیکاٹ‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

تصویر کو گوگل رورس امیج کئے جانے پر نیوز ایجنسی اسوسیشئن پریس (اے پی) کی فوٹو گیلری میں یہ تصویر ملی۔

Image Source – AP

تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’یہ واقعہ 11 جون 2015 کا ہے، جب پاکستان کے ملتان میں پاکستانی مظاہرین نے نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے قیام کو لے کر دئے گئے بیان کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے ہندوستان کے قومی پرچم کو جلا دیا تھا‘‘۔

شہریت ترمیمی قانون کو گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ میں پاس کئے جانے کے بعد سے دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ دو ماہ سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں، تاہم شاہین باغ کے دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی یہ تصویر تقریبا پانچ سال پرانا پاکستان کا معاملہ ہے۔ شاہین باغ کے ویکی پیڈیا پیج کے مطابق، 11 دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے شہریت ترمیمی قانون کے پاس ہونے کے بعد سے اس قانون کے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ جاری ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔

وشواس نیوز سے بات چیت میں شاہین باغ تھانے کے ایس ایچ او وجے پال نے ایسے کسی معاملہ کو خارج کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ترنگا جلائے جانے کا کوئی بھی معاملہ شاہین باغ میں نہیں ہوا ہے‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف راج کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف نے اس سے قبل بھی شاہین باغ مظاہرے کے نام پر فرضی پوسٹ شیئر کی ہے۔

نتیجہ: دہلی کے شاہین باغ میں ترنگا جلائے جانے کے معاملہ کے دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تصویر 2015 میں پاکستان کے ملتان میں ہوئے ہندوستانی مخالف مظاہرے کی ہے۔

  • Claim Review : آئین بچاؤ کی ریلی میں ترنگا جلا رہے ہیں غدار قوم مسلمان بائیکاٹ
  • Claimed By : Fb user- Raj Kumar
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later