فیکٹ چیک: کراچی میں پیش آئے معاملہ کو حیدرآباد کا بتا کر کیا جا رہا وائرل، پوسٹ فرضی ہے

وشواس نیوز کی جانچ میں حیدرآباد کے نام سے وائرل پوسٹ فیک ثابت ہوئی۔ پاکستان کے کراچی میں پیش آئے معاملہ کو کچھ لوگ ہندوستان کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔

فیکٹ چیک: کراچی میں پیش آئے معاملہ کو حیدرآباد کا بتا کر کیا جا رہا وائرل، پوسٹ فرضی ہے

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک دردناک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں تیز طوفان میں سڑک پر ایک بلبورڈ کو گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے دو لوگ زخمی ہو جاتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کو لوگ حیدرآباد کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ پڑتال میں وائرل پوسٹ جھوٹی نکلی۔ دراصل پاکستان میں پیش آئے معاملہ کو لوگ ہندوستان کے حیدرآباد کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’جاوید درانی‘ نے ایک ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا:
‘Mehdipatnam, Hyderabad India #Share’

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے ویڈیو میں سے کئی گریب نکلا کر اسےگوگل رورس امیج میں سرچ کیا۔ یہ ویڈیو ہمیں کئی یوٹیوب چینل پر ملا۔ 8 اگست کو ڈیلی ڈوز آف چوس نے اسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں طوفان کے دوران موٹر سائکل سوار پر بل بورڈ گرا۔ مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں۔

اس کے بعد ہم نے گوگل سرچ کے ذریعہ پاکستانی کی خبروں کو سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں ایک ویب سائٹ پر اس معاملہ سے منسلک خبر ملی۔ ٹربیون میں شائع ہوئی خبر میں بتایا گیا کہ کراچی کے مٹرو پول ہوٹل کے پاس بھاری بارش کے دوران ایک بل بورڈ سڑک پر آ گرا۔ اس معاملہ میں دو موٹر سائکل سوار زخمی ہو گئے۔ معاملہ خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

پڑتال کے دوران ہمیں تیلنگانہ حکومت کے ڈجیٹل میڈیا کے ڈائریکٹر دلیپ کوناتھم کا ایک ٹویٹ ملا۔ 10 اگست کو کئے گئے اس ٹویٹ میں کوناتھم نے حیدرآباد سے وائرل خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کراچی کی خبر کو حیدرآباد کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔ پورا ٹویٹ یہاں دیکھیں۔

وائرل پوسٹ کو لے کر دلیپ کوناتھم کہتے ہیں کہ اس طرح کی جھوٹی خبر پھیلانا جرم ہے۔ پھر بھی کچھ لوگ جان بوجھ کر پاکستان کے ویڈیو کو حیدرآباد کے نام سے وائرل کر رہے ہیں۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ بغیر سچ جانے ایسی پوسٹ کو آگے نہ بڑھائیں۔

فیس بک صارف ’جاوید درانی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے میں ہم نے پایا کہ اس صارف کی جانب سے ٹریبڈنگ ویڈیو شیئر کیا جاتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں حیدرآباد کے نام سے وائرل پوسٹ فیک ثابت ہوئی۔ پاکستان کے کراچی میں پیش آئے معاملہ کو کچھ لوگ ہندوستان کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts