وشواس نیوز نے پاکستان کے سابق وزایر اعظم نواز شریف کے انتقال سے متعلق وائرل کئے جا رہے دعوی کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ وہ اپنے لندن کے گھر میں صحیح سلامت ہیں۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر موجود صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ان کے لندن کے گھر میں انتقال ہو گیا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس دعوی کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ وہ اپنے لندن کے گھر میں صحیح سلامت ہیں۔ اس سے قبل بھی نواز شریف کے انتقال کی فرضی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس کا فیکٹ چیک وشواس نیوز نے کیا تھا، فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو 25 اکتوبر کو نواز شریف کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بریکنگ نیوزنواز شریف لندن میں انتقال کر گئے ہیں‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھی۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ کافی دیر سرچ کے بعد بھی ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی جو اس بات کی تصدیق کرتی ہو۔ حالاںکہ اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو سرخیوں میں موجود ہوتی۔
مزید سرچ کرتے ہوئے ہم نواز شریف کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر پہنچے۔ وہاں ہمیں 27 اکتوبر کی آخری پوسٹ ملی جس میں نواز شریف خود میڈیا سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ قابل غور ہے کہ ان کے انتقال کی افواہ 25 اکتوبر سے وائرل ہیں جبکہ فیس بک پر موجود ان کی میڈیا سے گفتگو کے ویڈیو 27 اکتوبر کو پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وائرل دعوے کی کوئی صداقت نہیں ہے۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر پہنچے اور وہاں پر کئے گئے تمام حالیہ ٹویٹس چیک کئے۔ لیکن ہمیں وائرل پوسٹ سے متعلق ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ مریم نواز کا آخری ٹویٹ 21 گھنٹے پہلے اور آخری ری ٹویٹ 13 گھنٹے پہلے کا ہے۔ اگر نواز شریف کے انتقال سے متعلق خبر میں ذرا سی بھی حقیقت ہوتی تو مکمل ہے کہ اس سے متعلق کوئی ٹویٹ ضرور موجود ہوتا۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے سینئر صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے انتقال سے متعلق خبر محض افواہ ہے۔
وائرل دعوے کے مطابق نواز شریف کا ان کے لندن کے گھر میں انتقال ہوا ہے تو اس کی مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے لندن کے بی بی سی کے صحافی سلمان سے رابطہ کیا اور وائرل انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ خبر صحیح نہیں ہے، نواز شریف ٹھیک ہیں۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک اکاؤنٹ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق لاہور پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے پاکستان کے سابق وزایر اعظم نواز شریف کے انتقال سے متعلق وائرل کئے جا رہے دعوی کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی فرضی ہے۔ نواز شریف کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ وہ اپنے لندن کے گھر میں صحیح سلامت ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں