فیکٹ چیک: عومان ہائی ٹائڈ کے ویڈیو کو ممبئی کا بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز (نئی دہلی)۔ سوشل میڈیا پر آجکل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں سمندر کے کرانے پر کافی اونچی لہریں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں یہ لہریں کنارے سے ٹکراتی ہیں اور پھر سڑک تک آجاتی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ لکھے ڈسکرپشن کے مطابق، یہ ویڈیو ممبئی کے مرین لائن کا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو عومان کے مسکٹ کا ہے۔

دعویٰ

وائرل ویڈیو میں سمندر کے کنارے پر کافی انچی لہریں دکھ رہی ہیں۔ ویڈیو میں یہ لہریں کنارے سے ٹکراتی ہیں اور پھر سڑک تک آجاتی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ڈسکرپشن لکھا ہے
“Last night (01/11/2019), marine lines.Mumbai”
جس کا ترجمہ اردو میں ہوتا ہے، ’’گزشتہ رات(01/11/2019)، مرین لائنس۔ ممبئی‘‘۔

فیکٹ چیک

اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو ٹھیک سے دیکھا۔ ویڈیو 16 سیکنڈ کا ہے۔ ویڈیو میں ایک گمبد جیسی عمارت دکھ رہی ہے۔ ویڈیو میں 10 سیکنڈ پر ایک سائن بورڈ دیکھا جا سکتا ہے جس پر البحری روڈ لکھا ہوا ہے۔ بورڈ پر اردو میں بھی کچھ لکھا ہے۔

ہم نے تلاش کیا تو پایا کہ ممبئی میں آفیشیئل سائن بورڈوں پر اردو میں نہیں لکھا ہوتا، بلکہ ہندی اور انگریزی میں لکھا ہوتا ہے۔

ہم نے گوگل میپس پر البحری روڈ کو سرچ کیا تو پایا کہ یہ عومان کے مسکٹ میں ہے۔

ہم نے ’البحری روڈ ٹومب‘ کی ورڈ کے ساتھ تلاش کیا تو پایا کہ البحری کے سمندر کے کنارے متھرا کارنش کے نام سے ایک گمبد ہے، جو وائرل ویڈیو میں موجود گمبد سے ملتا جلتا ہے۔

ہم نے اس کے بعد ہائی ٹائڈ ان مسکٹ کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا تو پایا کہ یہ گزشتہ ہفتہ عومان ویب سائٹوں نے سوشل میڈیا پر اسی ویڈیو کو اپ لوڈ کیا تھا۔ 28 اکتوبر کو اپ لوڈیڈ اس ویڈیو کا ڈسکپرشن تھا۔ ’’عومان میں مضبوط لہریں متھرا کے ساحل سے ٹکرائیں‘‘۔ یہ طوفان کرائیر کے وقت کا ویڈیو ہے۔

اس کے بعد ہم نے فون کر کے ممبئی ڈیزاسٹر مینجمینٹ کنٹرول روم میں آپریٹر گوتم کھرے سے بات کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ممبئی کے ساحل پر ایسا کوئی طوفان گزشتہ 5 دنوں میں نہیں آیا ہے اور یہ ویڈیو ممبئی کا نہیں ہے۔

اس پوسٹ کو متعدد صارفین شیئر کر رہے ہیں اور ان سے ہی ایک ہیں یوگیتا اجگونکر۔ اس صارف کا تعلق ممبئی سے ہے۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ ہائی ٹائڈ والا یہ ویڈیو عومان کے مسکٹ کا ہے، ممبئی کا نہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts