وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ جنوری 2022 کا افغانستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ کا ویڈیو ہے۔ اب اس ویڈیو کو پاکستان کا بتاتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر کا ویڈیو وائرل ہو رہاہے جس میں اسے حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو یہ ہیلی کاپٹر کادثہ پاکستان کے وندر کے قریب درگاہ سسی پُنوں کے پاس پیش آیا ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ جنوری 2022 کا افغانستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ کا ویڈیو ہے۔ اب اس ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’وندر کے قریب درگاہ سسی پُنوں کے پاس ہیلی کاپٹر گرنے کے مناظرویڈیو بنانے والا کتا ہنس رہا ہے‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو انڈیا نیوز موجو نام کے ایک یوٹیوب چینل پر 5 جنوری 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق افغانستان کے قندھار میں طالبان کا ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور یہی ویڈیو ہمیں افغانستان کے یوٹیوب چینل اماج نیوز پر 5 جنوری 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق اماج کو فراہم کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جب صوبہ قندھار میں سیلاب شروع ہوا تو طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر گر گیا۔
یہی ویڈیو ہمیں زی نیوز انگلش کے ویری فائڈ ایف پی پیج پر بھی ملا۔ 7 جنوری 2022 کو ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ افغانستان قندھار میں طالبان کا ہیلی کاپٹر ایم ڈی-530 حادثہ کا شکار ہو گیا۔ مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں۔
نیوز سرچ میں ہمیں اے آر وائے کے یوٹیوب چینل 2 اگست 2022 کو کو اپلوڈ کی گئی ایک خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق وندر کے قریب سسی پنوں کے پاس ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ہے۔
ویڈیو کو پاکستان کےحوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے تو اس کی تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پاکستان کا نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل ا سکیننگ میں ہم نےپایا کہ ندیم خان نام کے اس پیج کو 1850 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ جنوری 2022 کا افغانستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ کا ویڈیو ہے۔ اب اس ویڈیو کو پاکستان کا بتاتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں