X
X

فیکٹ چیک: سوڈان کے پرانے ویڈیو کو کیا جا رہا حالیہ سرگرمیوں سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اگست 2022 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 21, 2023 at 04:20 PM
  • Updated: Apr 26, 2023 at 05:37 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں آسمان میں بہت سے ہیلی کاپٹرز کو دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ سوڈان میں پیرا ملٹری اور فوج کے درمیان چل رہی جنگ کے دوران کا یہ ویڈیو ہے۔ اور خرطوم میں ہیلی کاپٹر، جنگی طیاروں کی پروازوں کا یہ ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اگست 2022 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سوڈان کے دارلحکومت میں جنگ چھڑ گئی ہے، پیراملٹری فورس کا ائیرپورٹ، صدارتی محل اور آرمی چیف کی رہائش گاہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ خرطوم میں ہیلی کاپٹر، جنگی طیاروں کی پروازیں اور دھماکے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو کسی میں ہمیں یہ ویڈیو ’القدرات العسكرية السودانية‘ نام کے فیس بک پیج پر 24 نموبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ سوڈان ملٹری کے ہیلی کاپٹر کا ویڈیو ہے۔

مزید سرچ میں ہمیں اسی وائرل ویڈیو کے منطر والی تصاویر بھی ملی۔ یہاں ان تصاویر کو 28 اگست 2022 کو شیئر کیا گیا ہے اور دی گئی معلومات کے مطابق، ’ 14 اگست کو 68 ویں آرمی ڈے پریڈ گراؤنڈ پر 7 ایم آئی-35پی حملہ آور ہیلی کاپٹروں کا ایک جھنڈ پرواز کر رہا ہے‘۔

سوڈانی مسلح افواج کے سرکاری فیس بک پیج، ’القوات المسلحة السودانية‘ پر 14 اگست 2022 کو اپلوڈ ہوئے ایک ویڈیو میں بھی وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے ویژولز دیکھے جا سکتے ہیں۔

خبروں کے مطابق، ’’سوڈان کا دارالحکومت خرطوم زوردار دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا ہے جہاں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کے مطالبات کے باوجود فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے‘‘۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے سوڈان کی صحافی عولا دیاب سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ سوڈان میں پیرا ملیٹری اور فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اور کئی طرح کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں جن پر بغیر تصدیق کے یقین نہیں کرنا چاہئے۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ پیج کو 1266 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اگست 2022 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

  • Claim Review : خرطوم میں ہیلی کاپٹر، جنگی طیاروں کی پروازیں اور دھماکے
  • Claimed By : آزاد پرنده
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later