X
X

فیکٹ چیک: پاکستان میں وائرل کیا جا رہا پی ایم مودی کا 2016 کا ویڈیو، پاکستانی حکمرانوں پر کی تھی بات

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2016 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو پاکستانی عوام وہاں کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے شیئر کر رہی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 14, 2023 at 05:34 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین وزیر اعظم مودی کے ایک ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں جس میں پی ایم مودی کو پاکسی کے حکمرانوں کے بارے میں یہ کہہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’آپ بنگلہ دیش کو نہیں سنبھال پائے، آپ گلگل کو نہیں سنبھال پا رہے، بلوچستان کو نہیں سنبھال پا رہے‘۔ ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے پاکستانی صارفین شیئر کر رہےہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2016 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو پاکستانی عوام وہاں کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے شیئر کر رہی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہندوستان کا وزیراعظم نریندر مودی مذہب ہندو لیکن جو باتیں آج اس نے تقریر میں کی ہے سب شچ بولا ہے زبردست باتیں کہی ہے، میرے دل کی باتیں کردی۔ ہمارے حکمران سارے چور ہے، 75 سال ہوگۓ ہم دونوں ملکو کو آزاد ہوۓ ہندوستان نے کتنی ترقی کرلی اور ہم پاکستانی ابھی تک دہشت گردی ختم نہیں کرپاٸیں . ایسی نمبر ون کا کیا فاندہ جو اپنے ملک سے دہشتگردی ختم نا کرسکی . ہم اپنے حکمرانوں سے اس قدر مایوس ہو گئے ہیں کہ دشمن کی تقریر بھی اچھی لگ رہی ہے 😢 اس سے زیادہ دکھ کی بات کیا ہوسکتی ہے ہمارے لۓ . #مودی صاحب دی گریٹ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں یینڈکس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں نیوز 18 کی ویب سائٹ پر اسی ویڈیو کا اسکرین ویڈیو کا ایک اسکرین شاٹ ملا۔ یہاں خبر کو 24 ستمبر 2016 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف ایک ملک ہے جو پوری دنیا کو دہشت گردی برآمد کر رہا ہے۔ کوزی کوڈ میں بی جے پی کی قومی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے پاکستانی عوام سے براہ راست خطاب کیا اور کہا کہ پاکستانی حکومت کشمیر پر اپنے لوگوں کو “گمراہ” کر رہی ہے‘۔

آج تک کے یوٹیوب چینل پر ہمیں 25 ستمبر 2016 کو اپلوڈ ہوا یہی وائرل ویڈیو ملا۔ یہاں پی ایم مودی کو پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم دینک جاگر میں قومی معاملات کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا انہوں نے ہمیں بتایا کہ پی ایم مودی نے یہ بیان تقربا چھ سال پہلے دیا تھا۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو 2016 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو پاکستانی عوام وہاں کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے شیئر کر رہی ہے۔

  • Claim Review : پی ایم مودی کا حالیہ ویڈیو
  • Claimed By : دانش جانی
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later