X
X

فیکٹ چیک: پالتو کتے پر ہوئے چیتے کے حملہ کا پرانا ویڈیو ہوا بالاکوٹ کا بتاتے ہوئے گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے وائرل کئے جا رہے ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا بالاکوٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دسمبر 2021 کا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 23, 2022 at 01:05 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں چیتے کو ایک گھر کے اندر داخل ہوکر پالتو کتے کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوع کر رہے ہیںکہ یہ ویڈیو پاکستان کے بالاکوٹ کا ہے اور یہ معاملہ حال ہی میں پیش آیا ہے۔ جب وشواس نیوز نے وائرل کئے جا رہے ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا بالاکوٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دسمبر 2021 کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’بالاکوٹ کے کسی علاقے میں ایک گھر کے پالتو کتے کا چیتے نے شکار کر دیا سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ‘۔

پوسٹ کےآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سےپہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ہندوستان ٹائمس کے ٹویوب چینل پر ملا۔ 24 دسمبر 2021 کو اس ویڈیو کو یہاں اپلوڈ کیا گیا ہے۔ حالاںکہ اس کے ساتھ دی گئی معلومات میں کہیں بھی ویڈیو کی جگہ کا ذکر نہیں ہے۔

گوگل پر ٹائم ٹول کی مدد سے ہم نے دسمبر 2021 میں اسی ویڈیو سے متعلق خکی خبروں کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں دینک بھاسکر کی ویب سائٹ پر دس مہینہ پہلے شائع ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’لکھنئو شہر میں چیتا گھوم رہا ہے۔ چیتا جانکیپورم علاقہ کے ایک گھر میں داخل ہوا اور پالتو کتے کو اٹھا لے گیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

مزید سرچ کئے جانے پر یہی ویڈیو ہمیں 14 دسمبر 2021 کو اینمل ورلڈ نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو نیپال کے کاٹھمانڈو کا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ویڈیو میں ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ 13 دسمبر 2021 بھی نظر آئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=1mjQKjR90Ac

وشواس نیوز اس بات کی آزادنہ طور سے تصدیق نہیں کر سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کا ہے لیکن یہ واضح ہے مذکورہ ویڈیو نا ہی بالاکوٹ کا ہے اور ہی یہ کوئی حالیہ معاملہ ہے۔ یہ دسمبر 2021 کا ویڈیو ہے۔

ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ دینک جاگر میں جموں و کشمیر کے بیورو چیف نوین نواز سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو بالاکوٹ کا نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کاتعلق پاکستان کے خیبر پختنخوا سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل کئے جا رہے ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا بالاکوٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دسمبر 2021 کا ہے۔

  • Claim Review : بالاکوٹ کے کسی علاقے میں ایک گھر کے پالتو کتے کا چیتے نے شکار کر دیا سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ
  • Claimed By : Nadeem Yousaf
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later