وشواس نیوز نے عمران خان کے وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو اگست 2021 کا ہے جب وہ شوکت خانم ہسپتال میں افتتاح کے لئے گئے تھے۔
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم پر ان کی ریلی میں ہوئے حملہ کے بعد سے بہت سے پرانے ویڈیو اور تصاویر گمراہ کن دعووں کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی ضمن میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عمران خان کو اسپتال کا راؤنڈ لگاتے اور ڈاکٹر، اسٹاف سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یہ صارفین عمران خان کو ٹارگیٹ کرتے ہوئے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ دونوں ٹانگوں میں گولی لگنے کے بعد پلاسٹر لگی ہوئی حالت میں چلتے ہوئے عمران خان۔ اسی ویڈیو کی پڑتال جب ہم نے کی تو پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو اگست 2021 کا ہے جب وہ شوکت خانم ہسپتال میں افتتاح کے لئے گئے تھے۔ اب اسی پرانی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے گمراہ کن دعوی کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عمران خان کو اداکاری میں آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے اور شاہ رخ خان عامر خان اور سلمان خان کو عمران خان سے اداکاری سیکھنی چاہیے چار گولیاں کھانے کے بعد بھی انسان کس طرح چل رہا ہے جب کہ دونوں ٹانگوں پر اس کی پلستر ہوا ہے سچ چھپتا نہیں سامنے آ کر رہتا ہے جھوٹ کی زندگی تھوڑی ہوتی ہے‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ان ویڈ ٹول میں ویڈیو کو اپ لوڈکیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو سی ٹی وی نیوز نام کے ایک یوٹیوب چینل پر 8 اگست 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’وزیر اعظم عمران خان نے اچانک شوکت خانم اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف چیزوں کا جائزہ لیا‘۔
اسی بنیاد پر ہم نے پاکستان کے ’پرائم منیسٹرس آفس‘ کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا اور ہمیں 6 اگست 2021 کو اپلوڈ ہوا یہی ویڈیو ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، وزیر اعظم (اس وقت کے) عمران خان نے پیشاور کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور نئے قائم کردہ آپریٹنگ روم سویٹ اور آئی سی یو کا افتتاح کیا‘۔
یہی ویڈیو ہمیں 6 اگست 2021 کو شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے ویری فائڈ فیس بک پیج بھی ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’چئیر مین شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور کا دورہ کیااورہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا۔ان آپریشن تھیٹرزکے افتتاح کے ساتھ ہی شوکت خانم ہسپتال پشاور کی تکمیل کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ اب خیبر پختونخواہ اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو کینسر کے علاج کی تمام سہولیات ان کے گھر سے قریب ہی دستیاب ہوں گی‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پچھلے سال کا ہے اور عمران خان کی ابھی کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عارف نے کہا کہ اب عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارف کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس ڈاٹ پی کے کی 6 نومبر 2022 کی خبر کے مطابق، ’قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے عمران خان کو ڈاکٹروں نے دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کرکے رہائش گاہ منتقل کردیا گیا‘۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔
وائرل ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے فیصلہ آباد سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے عمران خان کے وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو اگست 2021 کا ہے جب وہ شوکت خانم ہسپتال میں افتتاح کے لئے گئے تھے۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں