فیکٹ چیک: اسٹیڈئم کے اندر فلسطین کی حمایت میں گانا گا رہے اس ویڈیو کا نہیں ہے فیفا ورلڈ کپ 2022 سے کوئی تعلق
وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2019 کا مراکش کے ایک اسٹیڈئم کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 7, 2022 at 04:42 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اسٹیڈئم کے اندر کے ہزاروں لوگوں کو فلسطین کی حمایت میں کچھ گاتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ کے دوران کا ہے جہاں عراب اور فلسطین کے مداحوں نے فلسطین کی آزادی کے لئے احتجاج کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2019 کا مراکش کے ایک اسٹیڈئم کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’قطر فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران فلسطینی اور عرب شائقین کا فلسطین کی آزادی کے لئے تاریخی احتجاج ۔کیا عالمی انسانی حقوق کے قوانین صرف یوکرائن کے لئے ہیں کشمیر یا فلسطین یا اور کسی مسلمان ملک کے لئے کیوں نہیں؟ ‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکال کر انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ٹویٹر اور کچھ ویب سائٹ پر ملا۔
اسی سرچ میں ہمیں ’راجا کلب ایتھلیٹک سپورٹرس‘ نام کے ٹویٹر ہینڈل پر اسی ویڈیو سے ملتی جلتی کچھ تصاویر ملیں۔ یہاں تصاویر کو 23 ستمبر 2019 کا بتایا گیا ہے۔ ٹویٹ میں دی گئی معلومات کےمطابق، راجہ کاسابلانکا بمقابلہ ہلال القدس فلسطین میچ کے دوران کی یہ تصاویر ہیں۔
مزید سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’ایک ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو راجہ کاسابلانکا بمقابلہ ہلال القدس فلسطین میچ کا ہے۔ یہاں اس ویڈیو کو 24 ستمبر 2019 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
ایک دیگر یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں یہ ویڈیو 24 ستمبر 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق،’ راجہ ایتھلیٹک کے مداحوں نے مراکش سے فلسطین کی حمایت میں فلسطینی راجاوی گانا گایا‘۔
الجزیرہ عربی کی ویب سائٹ پر24 ستمبر 2019 کو اسی معاملہ سے متعلق خبر میں بتایا گیا کہ مراکش کاسابلانکا کے محمد وی اسٹیڈئم میں مراکش کے راجہ ایتھلیٹک کلب نے فلسطینیوں کی حمایت میں گانا گایا۔
وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے اسپورٹس کو کوور کرنے والے سینئر صحافی ونیت راماکرشنن نے بتایا کہ یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق لاہور پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2019 کا مراکش کے ایک اسٹیڈئم کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : قطر فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران فلسطینی اور عرب شائقین کا فلسطین کی آزادی کے لئے تاریخی احتجاج
- Claimed By : Rana Salman
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔