X
X

فیکٹ چیک: پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری سے جڑی حبریں فرضی ہیں، وائرل ویڈیو 2019 کا ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ اس تقریبا تین سال پرانے ویڈیو کو حالیہ سمجھتے صارفین کے ذریعہ شیئر کیا جا رہا ہے۔حال میں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 10, 2022 at 01:10 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک نیوز بولیٹن وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر کے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بولیٹن میں لکھا ہے کہ نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ اس تقریبا تین سال پرانے ویڈیو کو حالیہ سمجھتے صارفین کے ذریعہ شیئر کیا جا رہا ہے۔حال میں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نئے آرمی چیف نے آتئے آصف علی زرداری کو گرفتار کروا دیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو میں جیو نیوز کا لوگو لگا ہوا ہے، تو اسی بنیاد پر اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم جیو نیوز کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر پہنے اور وہاں کی ورڈ کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو تلاش کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 10 جون 2019 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیر کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا ہے‘۔

یہی وائرل ویڈیو ہمیں اے آر وائی کے یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہاں ویڈیو کو 10 جون 2019 کو اپلوڈ کرتے ہوئےہ دی گئی معلومات کے مطابق ’نیب نے آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر لیا‘۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو صاف تھا کہ وائرل ویڈیو پرانا ہے حالاںکہ ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا آصف زرداری کو حالیہ روز میں گرفتار کیا گیا ہے؟ ہمیں ایسی کوئی بھی خبر نہیں ملی، اگر ایسی کوئی بھی خبر سچ ہوتی تو وہ سرخیوں میں ضرور موجود ہوتی۔

پڑتال کے آخری مرحلہ میں ہم نے پاکستان کے 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2019 کا ہے اور آصف زرداری کو حالیہ روز میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ویڈیو کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے اس سے پہلے بھی فرضی خبر وائرل کی جا چکی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2019 کا ہے۔ اس تقریبا تین سال پرانے ویڈیو کو حالیہ سمجھتے صارفین کے ذریعہ شیئر کیا جا رہا ہے۔حال میں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

  • Claim Review : نئے آرمی چیف نے آتئے آصف علی زرداری کو گرفتار کروا دیا
  • Claimed By : Ashkan
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later