X
X

فیکٹ چیک: سری لنکا کی گلوکارہ کے ہندوستان دورہ کی نہیں، بلکہ 2019 کی ٹوکیو ایئرپورٹ کی ہے وائرل تصویر

وشواس نیوز نے جب اپنی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ائیر پورٹ پر نظر آنے والے لوگوں کے اس ہجوم کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یوحانی سے۔ یہ تصویر ستمبر 2019 میں ٹوکیو ہوائی اڈے کی ہے ، جب طوفان کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہوائی اڈے پر پھنس گئے تھے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 6, 2021 at 04:58 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سری لنکا کی گلوکارہ یوحانی دلوکا ڈی سلوا کا گانا ‘مانیکے میج ہیتھے‘ ہندوستان میں بہت مشہور ہوا اور اس کے بعد سے اب اس سے متعلق فرضی خبریں بھی وائرل ہونے لگی ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین دو تصاویر کا کولاج شیئر کر رہے ہیں، جس میں پہلی تصویر میں ایئرپورٹ پر ہزاروں کا ہجوم ہے اور دوسری تصویر میں گلوکارہ یوحانی کی تصویر ہے۔ اس کولاج کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگ دہلی ایئرپورٹ پر یوحانی کے استقبال کے لیے پہنچے اور ہندوستان آنے کی خوشی میں اسے تحفے دیئے۔ وشواس نیوز نے جب اپنی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ائیر پورٹ پر نظر آنے والے لوگوں کے اس ہجوم کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یوحانی سے۔ یہ تصویر ستمبر 2019 میں ٹوکیو ہوائی اڈے کی ہے ، جب طوفان کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہوائی اڈے پر پھنس گئے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، انڈین نیوز۔ کل یوحانی کا استقبال کرنے کے لیے 450،000 سے زیادہ لوگ دہلی ایئرپورٹ پر جمع ہوئے ۔29 ویں .. آمد پر اسے آج اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی 500،000 امریکی ڈالر تک کے نقد تحائف ملے۔ ہندوستان کے ارب پتی فلمی ستاروں اور کاروباری شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ پہلے ہی یہ گانا یورپ میں چارٹ میں سرفہرست ہے اور ابھی امریکہ میں داخل ہوا ہے۔ اس ہفتے بھارت میں یہ نمبر ایک گانا تھا۔ اس کی پہلی لائیو پرفارمنس آج رات نئی دہلی میں ہے۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تفتیش شروع کرنے کے لیے ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی اڈے کی تصویر تلاش کی اور ویب سائٹ ایئر لائیو پر 10 ستمبر 2019 کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں وائرل تصویر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ٹوکیو کے ناریتا ایئر پورٹ کی ہے ، جب طوفان کے بعد ہزاروں لوگ ایئرپورٹ میں پھنس گئے تھے۔ یہ تصویر مدھیامم اور نکی ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ہوحانی دلوکا ڈسلوا ہندستان آئی ہیں۔ نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں دا ہندو کی 4 اکتوبر کو شائع ہوئی ایک خبر لگی، جس میں دی گئی معلومات کے مطابق، یوحانی نے گروگرام اور حیدرآباد میں پرفارم کیا۔

اس بات کی تصدیق ان کے انسٹاگرم ہینڈل پر کی گئی پوسٹ سے بھی ہوتی ہے۔ جس کو انہوں نے 21 سمتبر کو شیئر کیا تھا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’30ستمبر کو گروگرام میں اور 3اکتوبر کو حیدرآباد میں وہ پرفارم کریں گے‘۔

وشواس نیوز نے یوحانی کے ہندوستان دورہ سے جڑی تصدیق کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں انٹرٹینمنٹ کو کوورکرنے والے کارسپانڈینٹ اسمیتا سریواستو سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ یوحانی ہندستان آئی تھیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کے آخری مرحلہ میں فیس بک پر اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں پایا کہ اس پیج کو ایک ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے جب اپنی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ائیر پورٹ پر نظر آنے والے لوگوں کے اس ہجوم کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یوحانی سے۔ یہ تصویر ستمبر 2019 میں ٹوکیو ہوائی اڈے کی ہے ، جب طوفان کی وجہ سے ہزاروں لوگ ہوائی اڈے پر پھنس گئے تھے۔

  • Claim Review : کل یوحانی کا استقبال کرنے کے لیے 450،000 سے زیادہ لوگ دہلی ایئرپورٹ پر جمع ہوئے ۔29 ویں .. آمد پر اسے آج اسٹیج پر آنے سے پہلے ہی 500،000 امریکی ڈالر تک کے نقد تحائف ملے۔
  • Claimed By : DD WORK
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later