نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق سے جڑی خبریں گزشتہ روز کافی زیر بحث رہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر کئی فرضی دعوے بھی وائرل ہوئے۔ ایسی ہی ایک پوسٹ، جس میں ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اب کچھ صارفین اس کولاج کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویریں حالیہ ہیں، جب طلاق کے بعد ثانیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ حیدرآباد ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہو رہی تصویریں سال 2019 کی ہیں۔ پرانی تصویروں کو اب گمراہ کن دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے ۔ ان تصویروں کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں۔
فیس بک صارف گیان سنکھیا نے 29 جنوری 2024 کو وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “ثانیہ مرزا اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اب بھارت واپس آگئی ہیں۔ حال ہی میں ان کے شوہر شعیب ملک نے تیسری شادی کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔ شوہر سے علیحدگی کے بعد ثانیہ کچھ عرصے سے دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھیں۔ اب حیدرآباد ایئرپورٹ سے ثانیہ مرزا کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں لیے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ کچھ لوگ ثانیہ کی اپنے ملک واپسی کو دیکھ کر بہت خوش ہیں تو کچھ لوگ ان کے لیے دکھی بھی ہیں کہ انہیں اپنی زندگی اکیلے گزارنی پڑے گی‘‘۔
مکمل خبر کا لنک کمنٹ باکس میں ہے۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
وائرل تصاویر کی چھان بین کے لیے ہم نے گوگل ریورس امیجز کا استعمال کیا۔ اس دوران، ہمیں اے بی پی لائیو کی ویب سائٹ پر کولاج کی پہلی تصویر ملی۔ 17 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر میں وائرل تصویر کے ساتھ بہت سی دوسری تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
تلاش کے دوران ہمیں بالی ووڈ نیوز نامی یوٹیوب چینل پر تصویر سے متعلق ایک ویڈیو ملا۔ 16 جولائی 2019 کو اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ثانیہ بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی جارہی تھیں۔
تصویر سے متعلق دیگر خبریں یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ممبئی ایئرپورٹ کی ہے۔
مزید تفتیش میں، ہم نے کولاج کی دیگر تصاویر تلاش کیں۔ سرچ کے دوران، ہمیں یہ تصاویر 5 مئی 2019 کو ساؤتھ انڈیا فیشن ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ملی تھیں۔ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصاویر ممبئی ایئرپورٹ کی ہیں۔
تصویر سے متعلق ایک ویڈیو مشہور فوٹوگرافر مناو مگلانی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پائی گئی۔ ویڈیو 4 مئی 2019 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔
تصویر سے متعلق رپورٹس دیگر کئی نیوز ویب سائٹس پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
مزید معلومات کے لیے، ہم نے شینک جاگرن کے اسپورٹس ایڈیٹر ابھیشیک ترپاٹھی سے رابطہ کیا۔ ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویریں پرانی ہیں۔ ثانیہ مرزا اکثر دبئی جاتی ہیں لیکن یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب ان کا بیٹا چھوٹا تھا۔
آخر میں، ہم نے اس صارف کے اکاؤنٹ کو اسکین کیا جس نے جھوٹے دعوے کے ساتھ پوسٹ کو شیئر کیا۔ ہم نے پایا کہ صارف کے تقریباً 518ہزار فالوورسز ہیں۔ بالی ووڈ سے متعلق زیادہ تر پوسٹس صارف کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں