فیکٹ چیک: آنسو گیس شیل کی پرانی تصویر کو کیا جا رہا زمان پارک سے جوڑتے ہوئے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2020 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی ہے۔ شیئر کی جا رہی اس تصویر کا زمان پارک میں ہوئے عمران خان کے حامیوں کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائیش گاہ زمان پارک میں ہو رہے احتجاج کو لے کر متعدد پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی کڑی میں ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر زمان پارک کی ہے۔ تصویر میں بہت سی آنسو گیس کی شیلڈز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2020 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی ہے۔ شیئر کی جا رہی اس تصویر کا زمان پارک میں ہوئے عمران خان کے حامیوں کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آج زمان پارک کی تصویر۔ اتنے شیل گیس اور گولیوں کے باوجود عوام ڈاٹے رہےآخر عمران خان کا کرم کیا تھا؟؟؟‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی تصویر کے منظر کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 16 نومبر 2020 کو ٹویٹ کیا گیا ہے اور اس میں ہو بہو وائرل تصویر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹ کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو تحریک لبیک پاکستان کا فرانس کے خلاف احتجاج سے متعلق ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا، اور وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں وائرل منظر سے ملتی جلتی تصویر الامی کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’اسلام آباد، پاکستان۔ 16 نومبر 2020۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان فرانس میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں‘۔

خبروں کے مطابق، ’تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان فرانس میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اپنا احتجاج کر رہے تھے‘۔ اس معاملہ سے متعلق خبر ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر 16 نومبر 2020 کو شائع ہوئی خبر میں پڑھی جا سکتی ہے۔

ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر 15 مارچ کو شائع ہوئی خبر میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر عمران کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئے تصادم کی تصاویر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے آج ٹی وی کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اب زمان پارک کے باہر اب احتجاج نہیں ہو رہے ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2020 کی تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران کی ہے۔ شیئر کی جا رہی اس تصویر کا زمان پارک میں ہوئے عمران خان کے حامیوں کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts