فیکٹ چیک: نیو یارک میں فلسطین کی حمایت میں ہوئے احتجاج کی پرانی تصویر کو، بنگلہ دیش کی بتا کر کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر نیویارک کے بروکلن شہر کی اس وقت کی ہے جب فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوئے تھے۔ گزشتہ سال کی اس تصویر کو بنگلہ دیش کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے ڈھاکہ مظاہروں سے کا بتا کر گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ نوجوانوں کو بنگلہ دیش، پاکستان اور فلسطین کا جھنڈا لئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو بنگلہ دیش کے موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تصویر بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کی ہے جہاں مظاہروں کے دوران فلسطینی جھنڈے کے ساتھ پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر نیویارک کے بروکلن شہر کی اس وقت کی ہے جب فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوئے تھے۔ گزشتہ سال کی اس تصویر کو بنگلہ دیش کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے ڈھاکہ مظاہروں سے کا بتا کر گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ڈھاکہ میں پاکستان کا پرچم لہرانا ایک تاریخی لمحہ ہے! اس جرات مند جوان کی خاموشی میں بڑی طاقت ہے، جس نے دشمنوں کو حیران کر دیا۔ یہ ہمارے قومی وقار کی نشانی ہے! 1971 کے بعد ڈھاکہ بنگلہ دیش پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا ۔ بہت سارے لوگوں کو اس پرچم نے حیران کر دیا ۔ کون ہو سکتا ہے یہ جوان جو خاموش پیغام دے گیا ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایل ایل این این وائے نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 29 اکتوبر 2023 کو ایک ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ اس ویڈیو میں وائرل تصویر والے منظر کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’نیو یارک کے بروکلن برج پر فلسطین کے حامیوں نے احتجاج کیا‘۔

بروکلن ایگل ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ہمیں 29 اکتوبر 2023 کو شائع ہوئی خبر ملی، یہاں پر دی گئی معلومات کے مطابق، برکلن میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا‘۔

اس معاملہ میں سی این این کی ویب سائٹ پر 29 اکتوبر 2023 کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ’اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اپنی زمینی کارروائی میں کے بعد ہفتے کے روز دنیا بھر میں فلسطینی حامی مظاہرین جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر اترے‘۔

ڈرون اسنیپ نام کے یوٹیوب چینل پر ہمیں بروکلن برج اور اس کے آس پاس کی جگہ کا اریئل ویو ملا جو کہ وائرل ویڈیو سے ہوبہو ملتا جلتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=4Bils9T-vqM

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے بنگلہ دیش کے فیکٹ چیکر سجاد چودھری سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل فوٹو بنگلہ دیش کی نہیں ہے، اسے غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر نیویارک کے بروکلن شہر کی اس وقت کی ہے جب فلسطین کی حمایت میں احتجاج ہوئے تھے۔ گزشتہ سال کی اس تصویر کو بنگلہ دیش کے حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے ڈھاکہ مظاہروں سے کا بتا کر گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts