فیکٹ چیک: پاکستان اسکالر مولانا طارق جمیل کے اسپتال میں داخل ہونے کی پرانی تصویر گمراہ کن حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر دسمبر 2022 کے دوران کی ہے، جب وہ کینیڈا کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 24, 2024 at 06:43 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستانی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو حالیہ سمجھ کر صارفین اسے شیئر کر رہے ہیں اور اس کی خیریت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر دسمبر 2022 کے دوران کی ہے، جب وہ کینیڈا کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نادر رانا نے 17 فروری کو وائرل ہونے والی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مولانا طارق جمیل صاحب کو ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے #آمین۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر 28 دسمبر 2022 کو طارق جمیل کے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہینڈل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے. تین دن مزید ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا. مزید دعاؤں کی درخواست ہے‘‘۔
ہمیں دسمبر 2022 میں پاکستان کے بول نیوز یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں بھی اس معاملے سے متعلق خبر ملی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کینیڈا کے اسپتال میں داخل ہیں۔
اسی دوران 28 دسمبر 2022 کو ٹائمز ناؤ ورلڈ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق، مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث کینیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور یہ اطلاع ان کے بیٹے یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی ہے۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے طارق جمیل کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں کو چیک کیا۔ تلاشی کے دوران ہمیں ان کی صحت سے متعلق ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لیے ہم نے پاکستانی صحافی عادل علی سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ وائرل ہونے والی تصویر پرانی ہے۔
وائرل پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ‘نادر رانا’ کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس صارف کو 2 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر دسمبر 2022 کے دوران کی ہے، جب وہ کینیڈا کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : تصویر کو حالیہ سمجھ کر صارفین اسے شیئر کر رہے ہیں اور اس کی خیریت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
- Claimed By : FB User: Nadir Rana
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔