X
X

فیکٹ چیک: عمران خان کی ووٹ ڈالتے 2018 کی تصویر، اڈیالہ جیل سے ووٹنگ ڈالنے کے نام پر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی ووٹ ڈالتے ہوئے عمران خان کی یہ تصویر حالیہ عام انتخابات کی نہیں بلکہ 2018 کی ضمنی انتخابات کے دوران کی ہے۔ اور اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ پرانی تصویر گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Feb 12, 2024 at 06:10 PM
  • Updated: Feb 13, 2024 at 01:16 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں ہوئے عام انتخابات 2024 میں ووٹنگ کے بعد نتائج بھی آگئے ہیں۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر عمران خان کی ووٹ ڈالتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیںکہ پاکستان میں ہوئے 2024 کے عام انتخابات کے دوران اڈیالہ جیل سے عمران خان کی ووٹ ڈالتے ہوئےتصویر ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی ووٹ ڈالتے ہوئے عمران خان کی یہ تصویر حالیہ عام انتخابات کی نہیں بلکہ 2018 کی ضمنی انتخابات کے دوران کی ہے۔ اور اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ پرانی تصویر گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’عمران خان نے اپنا ووٹ اڈیالہ جیل سے شعیب شاہین کو کاسٹ کر دیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ایک یوٹیوب شارٹ میں پوسٹ ہوئی ملی۔ یہاں پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان کے فیس بک کے ویری فائڈ ہینڈل کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا گیا ہے۔ یہاں صاف طور پر ہمیں تصویر کی تاریخ میں 14 اکتوبر 2018 لکھا ہوا نظر آیا۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور عمران خان کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر 14 اکتوبر 2018 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’وزیر اعظم عمران خان نے آج حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا‘‘۔

پاکستان کی نیوز ویب سائٹ 24 ایچ ڈی نیوز کے یوٹیویب چینل پر بھی وائرل تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اکتوبر 2018 کو اپلوڈ ہوئی خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ضمنی انتخابات میں این اے -53 حلقہ سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ووٹ ڈالاہے‘‘۔ اس معاملہ سے متعلق خبر کو دنیا نیوز کی ویب سائٹ پر بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

خبروں کے مطابق پاکستان میں ہوئے عام اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے عمران خان نے عام انتخابات 2024 کے دوران جیل سے ہی اپنا ووٹ ڈالا ہے۔ اس معاملہ سے متعلق خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر پرانی ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔ اور اس زیادہ تر عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی ووٹ ڈالتے ہوئے عمران خان کی یہ تصویر حالیہ عام انتخابات کی نہیں بلکہ 2018 کی ضمنی انتخابات کے دوران کی ہے۔ اور اس وقت وہ پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ پرانی تصویر گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : عمران خان نے اپنا ووٹ اڈیالہ جیل سے کاسٹ کر دیا
  • Claimed By : FB Page: Pakistan Presenter
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later