فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو حال میں ہوئے مری حادثہ کا نہیں ہے، پرانا ویڈیو گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال کا نہیں بلکہ 2020 مارچ سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔گزشتہ روز پاکستان کے مری میں پیش آئے حادثہ میں متعدد افراد کی جان بحق ہونے کی خبریں آئی تھی۔ اسی کے بعد سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک برفیلی جگہ پر گاڑی کو پلٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو حال ہی کا سمجھتے ہوئے صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال کا نہیں بلکہ 2020 مارچ سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’#بریکنگ_نیوزمری میں امدادی کارروائیوں کے دوران کرین الٹ گئی راستے میں کھڑی پراڈو بھی زد میں آ گئی جبکہ ‏آرمی انجنئیرز اور ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے کھول دی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملٹری کالج مری،جھیکا گلی، اے پی ایس کلڈنہ اور اسٹیشن سپلائی سنی بینک میں 4 کیمپ قائم کر دیئے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکلالے اور گوگل رورس امیج کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو آواز ہم سب نام کے ایک یوٹیوب چینل پر 19مارچ 2020 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے اسے مری حادثہ کا بتایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو ہمیں کسی بھی قابل اعتماد نیوز ویب سائٹ پر نہیں ملا۔ وشواس نیوز اس بات کی آزانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے کہ وائرل ویڈیو کہاں کا یا کس سال کا ہے۔ حالاںکہ قابل غور ہے کہ یوٹیوب چینل پر ویڈیو کو تقریبا دو سال قبل اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ یعنی یہ پرانا ویڈیو ہے

وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے پاکستان بول نیوز کے صحافی دانیال سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’تقریبا دس روز قبل مری میں برفباری کے سبب حادثہ ہوا تھا جس میں درجن بھر سےزیادہ لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والےفیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نےپایا کہ پیج پبلک نیوز گکھڑ انٹر نیشنل‘ کے 2.9 ہزار فالوورس ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ویڈیو حال کا نہیں بلکہ 2020 مارچ سے سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts